Thu, 23 Apr 2020 12:29:33
سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ ریپڈ ٹیسٹ کٹ کی کوالٹی کے ضمن میں کی گئی لاپرواہی حقیقت میں عوام کے ساتھ دھوکہ دہی ہے اور حکومت کو اس بارے میں اپنے موقف کی وضاحت کرنی چاہیے۔
View more
Thu, 23 Apr 2020 12:26:37
ریپبلک ٹی وی اور اس کے ایڈیٹر ارنب گوسوامی کے خلاف کئی ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں۔ گوسوامی پر مجرمانہ سازش رچنے کے الزام میں دفعہ 120 بی، فساد برپا کرنے کی نیت سے اکسانے کی دفعہ 153، مذہبی اور لسانی بنیاد پر اکسانے کے لیے دفعہ 153 اے، مذہبی جذبات مشتعل کرنے کے لیے دفعہ 295 اے، مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے سے متعلق دفعہ 298، ہتک عزتی کے لیے دفعہ 500، فرقوں کے درمیان نفرت پھیلانے کی دفعہ 505 کے تحت
View more
Thu, 23 Apr 2020 12:21:04
کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جاری جنگ میں کہیں سے کوئی راحت کی خبر نہیں آ رہی ہے بلکہ ہر نئے دن اموات کی نئی تعداد دیکھنے کو مل رہی ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق پوری دنیا میں جہاں کورونا متاثرین کی تعداد 26 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے وہیں اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ4 8 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ امریکہ میں اس کا قہر رکنے کا نام نہیں لےرہا ہے اور وہاں متاثرین کی تعداد ساڑے 8 لاکھ سے اوپر پ
View more
Thu, 23 Apr 2020 12:14:45
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج مرکزی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزکے ذریعہ ناقص کٹس بھیجے جانے کی وجہ سے کورونا وائرس کے جانچ کے عمل میں تاخیر ہوئی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ اب تک جانچ کٹس نہیں ملی ہیں۔
View more
Thu, 23 Apr 2020 12:09:01
ملک میں جب بھی سیلاب، زلزلے،قحط سالی اور دوسری قدرتی آفات پیش آتی ہیں تو مخیر حضرات کی طرف سے عوام کے لئے عطیہ و خیرات کے منھ کھول دئے جاتے ہیں۔لیکن بعض دفعہ دیکھا یہ گیا ہے کہ ایسی مشکل گھڑی میں بھی لوگ ضرورت مندوں کی امداد کے نام پرخود کی تشہیر کے راستے ڈھونڈ لیتے ہیں۔کچھ اسی قسم کی صورتحال بھٹکل کے ایم ایل اے سنیل نائک کے ساتھ پیش آئی ہے۔
View more
Thu, 23 Apr 2020 11:55:21
ملک میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہاہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1409 نئے کیس درج کئے جانے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 21 ہزار کے پار پہنچ گئی ہے اوراس دوران اس وبا سے 41 افراد کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد مجموعی تعداد 681 ہو گئی ہے۔
View more
Thu, 23 Apr 2020 11:38:50
کرناٹک میں کورونا وائرس سے بچنے کے لئے نافذ لاک ڈاؤن میں 23مئی سے حکومت نے قدرے نرمی لانے کا اعلا ن کیاہے- حکومت نے یہ طے کیا ہے کہ ریاست کے جن علاقوں سے کورونا وائرس کے تازہ معاملے سامنے آرہے ہیں وہاں لاک ڈاؤن کی سختی برقرار رہے گی البتہ جن اضلاع سے لاک ڈاؤن کے معاملے سامنے نہیں آئے ہیں وہاں پر لاک ڈاؤن میں تھوڑی نرمی لائی جائے گی-
View more
Thu, 23 Apr 2020 11:34:54
ملک بھرمیں نہایت تیزی سے پھیل رہے مہاماری کوروناوائرس پر قابوپانے کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ دوسرے مرحلہ کالاک ڈاؤن ثمرآورثابت ہورہاہے،یہی وجہ ہے کہ ابتدامیں جس طرح بنگلورمیں کوروناوائرس کے معاملا ت زیادہ تعداد میں پیش آرہے تھے اوراب اس میں کمی آگئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy