Thu, 23 Apr 2020 21:59:19
ساحلی کرناٹک کے شہر مینگلور میں کویڈ۔19 میں مبتلا ایک اور خاتون آج جمعرات کو چل بسی، جس کے ساتھ ہی ضلع دکشن کنڑا اور ساحلی کرناٹکا میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد دو ہوگئی۔
View more
Thu, 23 Apr 2020 21:16:55
کوویڈ۔19 وباء کے چلتے ملک بھر میں جو لاک ڈاون چل رہا ہے، اس کے چلتے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے ندوی کی طرف سے ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں، عوام الناس سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ان ہدایات پر عمل کریں اور دوسروں کو بھی اس تعلق سے آگاہ کریں۔ تنظیم کی جو طرف سے ہدایات آئی ہیں، اسے ہو بہو یہاں نقل کیا جارہا ہے:
View more
Thu, 23 Apr 2020 20:40:35
ھٹکل کے قاضی صاحبان نے اعلان کیا ہے کہ رمضان کا چاند نظر آچکا ہے لہٰذا کل جمعہ سے پہلا روزہ اور آج رات سے تراویح کا آغاز ہوگا۔ چونکہ ملک بھر میں کوویڈ۔۱۹ وباء کو لے کر لاک ڈاون چل رہا ہے اور پانچ وقتوں کی نماز سمیت جمعہ کی نماز بھی مساجد میں بند ہے، اس لئے تراویح بھی گھروں میں ہی ادا کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
View more
Thu, 23 Apr 2020 18:59:35
بھٹکل میں کوویڈ۔19 سے متاثرہ تین لوگوں کے صحت یاب ہونے کے بعد ان کی کورنٹائن میعاد ختم ہونے پر تینوں کو ڈسٹرکٹ انچارج منسٹر کی موجودگی میں کورنٹائن سینٹر سے بھی وداع کیا گیا۔ اس موقع پر انچارج وزیر شیورام ہیبار نے تینوں کو صحت یاب ہونے پر مبارکباد پیش کی، انہیں پھولوں کی مالا پہنائیں اسی طرح تینوں کو ہیلتھ سرٹی فیکٹ سے بھی نوازا۔
View more
Thu, 23 Apr 2020 13:48:00
ابتدا میں جن تین لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آئی تھی اُن سب کا اسپتالوں میں علاج مکمل کرنے کے بعد دوسری اور تیسری رپورٹ نیگیٹو آنے کی بنیاد پر اُنہیں اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا اور اُنہیں بھٹکل کے کورنٹائن سینٹر میں رکھا گیا تھا، آج جمعرات صبح تین لوگوں کو کورنٹائن سینٹر سے بھی رہا کردیا گیا ہے۔
View more
Thu, 23 Apr 2020 13:01:55
مہاراشٹر کے پالگھر ضلع میں چور ہونے کے اندیشہ سے بھیڑ کے ذریعہ دو سادھوؤں اور ایک ڈرائیور کا پیٹ پیٹ کر بے رحمی سے قتل کرنے کے معاملے میں پولس نے 100 سے زائد لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
View more
Thu, 23 Apr 2020 12:57:50
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس 'كووڈ -19' کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس کے قہر کی طوالت جاری رہے گی۔
View more
Thu, 23 Apr 2020 12:51:31
لاک ڈاون کے نتیجہ میں تلنگانہ میں نائیوں کی دکانات بند ہیں جس پر نائی برہمن یووا سینا نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سینا کے صدر دھن راج نے کہا کہ تلنگانہ بھر میں 70 ہزار سیلونس ہیں، تلنگانہ کے مختلف اضلاع اور منڈلوں سے یہاں نقل مکانی کرکے آئے دکانوں پر کام کرنے والوں کی تعداد دس ہزار سے زیادہ ہے۔ یہ ورکرس ان دکانوں میں کام کرتے ہیں اور یہاں سے حاصل ہونے والی تنخواہ کو وہ اپنے گھروں کو بھجواتے ہیں جس
View more
Thu, 23 Apr 2020 12:44:14
ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف منظم طریقہ سے نفرت کا ماحول پیدا کر کے انہیں نشانہ بنانا اب عام بات ہو چکی ہے لیکن خلیجی ممالک میں رہ کر کاروبار کرنے والے اور وہاں موٹی تنخواہ پر ملازمت کرنے والے انتہا پسندوں کی بیانبازی پر اب نہ صرف نوٹس لیا جا رہا ہے بلکہ ان کے خلاف کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy