Sun, 26 Apr 2020 20:54:57
کویت کی وزارتِ صحت نے اتوار کو کرونا وائرس کے 183 نئے کیسوں اور ایک موت کی تصدیق کی ہے۔اس ننھی خلیجی ریاست میں اس مہلک وبا کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد 3057 ہوگئی ہے۔
View more
Sun, 26 Apr 2020 20:47:54
کرناٹک والوں کیلئے ایک خوشخبری یہ ہے کہ پلازمہ تھیراپی کے ذریعہ کووڈ۔ 19کا علاج ممکن ہے۔ شہر بنگلورو کے وکٹوریہ اسپتال میں آج پلازمہ تھیراپی کے ذریعہ کورونا پازیٹیو مریض کا کامیاب علاج کیا گیا۔
View more
Sun, 26 Apr 2020 20:22:09
مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے سکریٹری جنرل سیتا رام یچوری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک بھر میں 12 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے اب تک اپنے روزگار گنوا دیئے ہیں اس لئے ایسے لوگوں کو تین ماہ تک کم از کم 7500 روپے بینک اکاؤنٹ میں دیئے جائیں تاکہ وہ اپنی زندگی کی گاڑی کو آگے چلا سکیں۔
View more
Sun, 26 Apr 2020 20:18:39
کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے نافذ لاک ڈاؤن کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کے ذریعے قوم سے خطاب کیا۔
View more
Sun, 26 Apr 2020 20:15:31
راجستھان کے شہر کوٹہ میں درماندہ کشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری سے تعلق رکھنے والے قریب 4 سو طلبا اتوار کی صبح اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی گاڑیوں میں سوار ہوکر جموں وکشمیر کی طرف روانہ ہوئے۔
View more
Sun, 26 Apr 2020 20:11:27
کانگریس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی سے کہا ہے کہ وہ معیشت بچانے کے لئے سنجیدہ کوشش کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کے خلاف جاری جنگ میں معیشت کی بگڑتی صورت حال کو بڑا چیلنج ہے اور اسے پٹری پر لانے کے لئے سنجیدہ کوششیں کئے جانے کی ضرورت ہے ۔
View more
Sun, 26 Apr 2020 20:06:56
راجستھان کے میڈیکل اور ہیلتھ کے وزیر ڈاکٹر رگھو شرما نے کہا ہے کہ کورونا کے علاج کے لئے ریاست میں پلازما تھیرپی کی تیاریاں پوری کرلی گئی ہیں اور آئی سی ایم آر سے اجازت ملنے کے بعد ریاست میں اس سے علاج شروع کردیا جائے گا۔
View more
Sun, 26 Apr 2020 20:02:26
مغربی بنگال میں کورونا وائرس سے نمٹنے اور لاک ڈاؤن کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کررہی مرکزی بین وزارتی ٹیم کی تنقید کرتے ترنمول کانگریس نے کہا ہے کہ مرکزی ٹیم ”سیاسی وائرس“ کو پھیلانے میں زیادہ دلچسپی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور یہ بہت ہی شرمناک بات ہے۔
View more
Sun, 26 Apr 2020 19:59:31
عالمی وبا کرونا وائرس (کووڈ۔19) پوری دنیا کو اپنے چنگل میں لیتا جارہا ہے اور اب تک دنیا کے زیادہ تر ممالک میں اس وبا سے دو لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 29 لاکھ سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ پوری دنیامیں اب تک سات لاکھ 37 ہزار سے زیادہ لوگ اس کے انفیکشن سے پوری طرح ٹھیک ہوچکے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy