Mon, 27 Apr 2020 17:49:44
آندھرا پردیش کے ضلع چتور سے تمل ناڈو کو جوڑنے والی سرحد پر تمل ناڈو کے عہدیداروں کی جانب سے دیوار تعمیر کردی گئی ہے۔ ایسا اس لیے کیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔ تمل ناڈو کی سرحد پر جملہ تین دیواروں کی تعمیر کا کام انجام دیا گیا ہے۔
View more
Mon, 27 Apr 2020 17:47:03
اقوام متحدہ کے کنونشن برائے حقوق اطفال پر دستخط کے بعد اب سعودی عرب میں کم عمری میں جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو پھانسی کی سزا نہیں دی جائے گی۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی طرف سے یہ اعلان ملک میں کوڑوں کی سزا ختم کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کا انسانی حقوق کا ریکارڈ دنیا میں سب سے بُرا سمجھا جاتا ہے۔
View more
Mon, 27 Apr 2020 17:43:52
اترپردیش کے ضلع اناؤ میں اتوار کی شام ایک خاتون صحافی کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ذرائع نے پیر کو بتایا کہ اناؤ۔کانپور سرحد کے قریب مدنی نگر کے گھنٹہ گھر کی رہنے والی ایک خاتون صحافی کو کانپور میں کووڈ ۔19 اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے۔ صحافی کے کنبے کے دیگر تین افراد کو بھی کانپور اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور ان کے نمونے جانچ کے
View more
Mon, 27 Apr 2020 17:37:48
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کو فروخت کی گئی کووڈ-19 ریپڈ ٹیسٹ کِٹ میں منافع خوری کو لے کر ہوئے انکشاف کے بعد کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے حکومت کے سامنے چبھتا ہوا سوال داغ دیا ہے۔
View more
Mon, 27 Apr 2020 17:32:12
ہندوستان میں کورونا انفیکشن لگاتار بڑھ رہا ہے۔ کل پازیٹو کیسز کی تعداد 27 ہزار پار کرنے والا ہے۔ 25 اپریل کو تھوڑی راحت ضرور ملی جب متاثرہ مریضوں کی تعداد اتنی تیزی سے بڑھتی ہوئی دکھائی نہیں دی۔
View more
Mon, 27 Apr 2020 17:14:10
کورونا وباء میں گھری ہوئی ریاست میں لاک ڈاؤن کی مصیبتوں سے ابھی عوام راحت کا سانس بھی نہیں لینے پائے ہیں کہ ریاستی حکومت نے بھٹکل جیسے کورونا ہاٹ اسپاٹ سے یہاں کے تحصیلدار کو ہٹاکر بنگلورو سے ایس روی چندرا کو نئے تحصیلدار کے طور پر نامز دکیا ہے۔
View more
Mon, 27 Apr 2020 16:42:03
کورونا وباء کو لے کر ہر بڑا اور چھوٹا آدمی متاثر ہے، مگر عام آدمی اور مزدور سے بھی زیادہ اگر کوئی پریشان ہیں تو وہ سڑکوں پر رہنے والے لوگ ہیں جن کا کوئی گھر نہیں اور وہ ہرروز کہیں نہ کہیں سے بھیک مانگ کر اپنا گذر بسر پورا کرتے ہیں۔
View more
Mon, 27 Apr 2020 15:01:27
چین کے دو انتہائی اہم شہروں میں تین ماہ بعد اسکول کھول دیے گئے ہیں جہاں بچوں کی تدریس کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے۔
View more