Thu, 30 Apr 2020 16:12:41
دیوریا میں بی جے پی کے رکن اسمبلی کے ذریعہ مسلمانوں سے سبزی نہ خریدنے کی اپیل کے بعد بی جے پی ہی کے ایک دوسرے ایم ایل اے کے ذریعہ سوسائٹی سے مسلم سبزی فروش کو بھگانے اور دھمکی دینے کا ویڈیو سامنے آیا ہے۔
View more
Thu, 30 Apr 2020 14:35:49
حکومت نے ہندوستانی بحریہ (انڈین نیوی) کو ہدایت دی ہے کہ وہ کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے خلیجی ممالک میں پھنسے ہندوستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے اپنے بڑے جہاز تیار رکھے۔
View more
Thu, 30 Apr 2020 14:03:54
اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس انفیکشن کا سامنا کر رہی ہے۔ اس درمیان خبر آ رہی ہے کہ زمین کی طرف ایک بہت بڑی آفت بڑھ رہی ہے اور امکان ہے کہ 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں وہ زمین کے قریب پہنچ جائے گی۔
View more
Thu, 30 Apr 2020 13:49:08
ایسا لگ رہا تھا کہ بنگلورو میں رفتہ رفتہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ قابو میں آرہا ہے اور بنگلورو میں متاثرین کی تعداد گھٹ رہی ہے۔ لیکن اسی دوران بنگلورو میں ان وارڈوں کی تعداد میں اچانک اضافہ ہوگیا جن کو بی بی ایم پی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے لئے ہاٹ اسپاٹ قرار دیا ہے۔
View more
Thu, 30 Apr 2020 13:15:59
بالی ووڈ اداکار رشی کپور کا جمعرات کو انتقال ہو گیا۔ وہ 67 سال کے تھے۔ ان کے انتقال کی خبر امیتابھ بچن نے ٹویٹ کر کے دی۔ امریکہ میں کینسر کا علاج کرانے کے بعد پچھلے سال ستمبر میں ہندوستان لوٹے اداکار رشی کپور کی صحت خراب ہونے کے پیش نظر بدھ کی رات کو انہیں ایک اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ رشی کپور کے بڑے بھائی رندھیر کپور نے یہ جانکاری دی تھی۔
View more
Thu, 30 Apr 2020 12:48:14
امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ 'وائٹ ہاؤس' نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کو ’اَن فالو‘ کردیا۔
View more
Thu, 30 Apr 2020 12:37:00
المی سطح پر آزادی مذہب پر نظر رکھنے والی امریکی کمیشن یوایس سی آئی آر ایف نے منگل کو محکمہ خارجہ سے ہندوستان سمیت 14 ممالک کو خصوصی تشویش والے ممالک (سی پی سی) کے طورپر درج کرنے کو کہا اورالزام لگایا کہ ان ممالک میں مذہبی اقلیتوں پرحملے بڑھتے جارہے ہیں -
View more
Thu, 30 Apr 2020 12:28:15
خلیجی ممالک میں بیٹھ کر کچھ شر پسند یوں تو پچھلے کئی برسوں سے مسلمانوں اور اسلام کے بارے میں سوشیل میڈیا پر اہانت آمیز پیغامات پوسٹ کررہے تھے اور ایک منظم اینٹی پروپگنڈہ چلارہے تھے، لیکن ان کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنے کاسلسلہ اب جاکر تیز ہوگیا ہے۔
View more
Thu, 30 Apr 2020 12:21:39
ضلع انچارج وزیر کوٹا سرینواس پجاری کی صدارت اور ڈپٹی کمشنر سندھو بی روپیش، دیگر اعلیٰ افسران اور عوامی منتخب نمائندوں کی موجودگی میں کووِڈ 19کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے جو میٹنگ منعقد ہوئی تھی وہ اراکین اسمبلی وید ویاس کامت او ر یو ٹی قادر کے درمیان تو تو میں اور تکرار کی نذر ہوگئی اور سرکاری افسران منھ دیکھتے رہ گئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy