Sun, 03 May 2020 14:38:51
ملاپورمیں واقع کائیگا اٹامک اینرجی پلانٹ میں جنریٹر کی مرمت کے لئے اتراکھنڈ ہری دوار سے 6ماہرین اور2ڈرائیوروں کی آمد اور انہیں مبینہ طور پر لاک ڈاؤن پروٹوکول کے مطابق کوارنٹین نہ کیے جانے اور براہ راست پلانٹ میں داخلہ دئے جانے کا معاملہ مقامی افراد اور افسران کے بیچ تنازعہ میں بدل گیا ہے۔
View more
Sun, 03 May 2020 14:28:39
خلیجی ممالک میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو ملک میں واپس لانے کے لئے مرکزی حکومت تیاریاں کررہی ہیں۔ پتہ چلا ہے کہ بحریہ کے جہازوں کے ذریعے پہلے مرحلے میں دبئی سے0 300مسافروں کو لایا جائے گاجو کرناٹکا، تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے باشندے ہونگے۔اوران سب کو کاروار او ر منگلورو کی بندرگاہوں پر اتارا جائے گا۔
View more
Sun, 03 May 2020 12:40:19
محکمہ بہبودی خواتین واطفال کے آئی سی ڈی ایس منصوبے کے تحت دی جانے والی شکر کی پاکٹوں پربی جے پی کے لیڈر پرادھیکارا کے صدر سی منی راجونے اپنے نام کا لیبل لگا کر بانٹنے کی کی کوشش کی ہے۔
View more
Sun, 03 May 2020 12:24:08
کرناٹک میں ہفتہ کے روز کورونا وائرس کے سبب مزید3 اموات ہوئیں، جبکہ 12 نئے متاثرین کی نشاندہی ہوئی۔ جس کے ساتھ ہی کرناٹک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 600 سے متجاوز ہو کر 601 تک پہنچ گئی۔
View more
Sun, 03 May 2020 12:09:42
کمائی کے دو ذرائع ہیں... ایک ایمانداری (صحیح طریقے سے) اور دوسرا بے ایمانی (غلط طریقے سے)۔ اب زیادہ تر کمائی کا ذریعہ بے ایمانی والا ہو چکا ہے۔
View more
Sun, 03 May 2020 12:00:46
چھوٹی،بہت چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے مرکزی وزیرنیتن گڈکری نے ہفتے کو کہا کہ حکومت چھوٹی صنعتوں کے لئے جلد ہی ایک راحت پیکیج کا اعلان کرسکتی ہے۔
View more
Sun, 03 May 2020 11:56:09
سی اے اے احتجاج کے دوران گرفتارکے گئے جے این یوکے طالب علم شرجیل امام نے اپنے خلاف درج تمام ایف آئی آرکی ایک ہی ایجنسی سے جانچ کرانے کی اپیل کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضی دائرکی ہے۔
View more
Sun, 03 May 2020 11:42:34
نوبی کینرا سے دوسری ریاستوں کو جانے والے مسافروں کے لئے ڈپٹی کمشنر سندھو بی روپیش نے ضلع انتظامیہ کی طرف سے ہدایات جاری کی ہیں، جس کے مطابق سفر کرنے کے خواہشمندافراد کو sevasindhu.karnataka.gov.in نامی ویب سائٹ پر اپنی طرف سے درخواست دے کر رجسٹریشن کرنا ہوگا۔
View more
Sun, 03 May 2020 11:37:06
کنداپور تع کنداپور تعلقہ کے بیندور میں عوام کے اندر اس وقت تشویش کی لہر دوڑ گئی جب قریبی گاؤں کالاواڈی میں ایک کورونا پوزیٹیو کیس موجود ہونے کی خبر سرکاری ایپ ’آروگیہ سیتو‘ کے ذریعے معلوم ہوئی۔لقہ کے بیندور میں عوام کے اندر اس وقت تشویش کی لہر دوڑ گئی جب قریبی گاؤں کالاواڈی میں ایک کورونا پوزیٹیو کیس موجود ہونے کی خبر سرکاری ایپ ’آروگیہ سیتو‘ کے ذریعے معلوم ہوئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy