Wed, 06 May 2020 00:33:38
منگل صبح جیسے ہی ایک 18 سالہ لڑکی کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی، پورے شہر کا ماحول یکلخت تبدیل ہوگیا، شہر کے لاک ڈاون میں جو تھوڑی بہت نرمی نظر آرہی تھی، آج کے تازہ معاملے کے بعد لاک ڈاون میں سختی میں اس حد تک اضافہ کیا گیا کہ شہر کے تمام پرائیویٹ اسپتالوں کو بند رکھنے کے احکامات دئے گئے اور صحت کو لے کر کچھ بھی معاملہ پیش آنے پر شیرالی سرکاری اسپتال میں ہی مریض کو لے جاکر جانچ کرائے جانے کو ی
View more
Tue, 05 May 2020 22:16:34
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ضروری طبی دیکھ بھال حاصل کرنے کے بعد کوویڈ 19 سے متاثرہ مزید 203 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں جس سے ملک میں اس وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 2,966 ہوگئی ہے۔
View more
Tue, 05 May 2020 22:05:56
سعودی عرب میں ایک دن میں کرونا وائرس کا شکار 955 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں جبکہ مزید 1595 افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
View more
Tue, 05 May 2020 19:52:55
شیوسینا نے منگل کو کہا کہ کشمیر کے ہندواڑا میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم کے دوران شہید ہوئے سیکورٹی فورسز کے پانچ جوانوں کا انتقام لینے کے لئے بغیر شور شرابہ کئے سرجیکل اسٹرائک کیا جانا چاہئے۔
View more
Tue, 05 May 2020 19:27:44
راجستھان میں کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے منگل کو مزید 5 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ جس سے ریاست میں اس وباء سے مرنے والوں کی تعداد 82 ہو گئی۔
View more
Tue, 05 May 2020 17:37:41
بھٹکل میں آج منگل کو کورونا کا 12واں معاملہ سامنے آنے کے بعد ایک طرف ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے، وہیں عوام الناس میں بھی سخت تشویش پائی جارہی ہے، اس تعلق سے ہنگامی طور پر بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر مسٹر بھرت نے آفسران سمیت بھٹکل کے اداروں کے ذمہ داروں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی اور تمام پہلووں کا جائزہ لیا۔
View more
Tue, 05 May 2020 15:29:17
ملک بھر میں کورونا وائرس ’كووڈ -19‘ وبا سے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے 3900 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور مزید 195 مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 1568 ہو گئی ہے۔ یہ ہندوستان میں 24 گھنٹے کے اندر اب تک کی سب سے زیادہ ہلاکت ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہندوستان میں کورونا انفیکشن کا قہر بڑھتا ہی جا رہا ہے۔
View more
Tue, 05 May 2020 15:18:34
مہا جر مزدوروں کو ان کے آبائی گاؤں روانہ کرنے کے ایس آر ٹی سی بسوں کی مفت سرویس پر سوں سے جاری ہے۔ میجسٹک بس اسٹانڈ میں مہا جر مزدوروں کی بھیڑ بھاڑ دیکھی گئی جس کی وجہ سے منتظمین کو سماجی دوری کا لحاظ رکھنے میں کافی دقت اٹھانی پڑی ۔ مزدوروں کے لئے یہ خدمات اگلے دو دنوں تک جاری رہ سکتی ہے۔
View more
Tue, 05 May 2020 14:18:36
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مہاجر مزدوروں سے ریلوے کی طرف سے کرایہ لیے جانے کو لے کر پیر کو حکومت پر نشانہ لگایا اور سوال کیا کہ جب 'ہیلو ٹرمپ پروگرام پر 100 کروڑ روپے خرچ کئے جا سکتے ہیں تو پھر بحران کے وقت مزدوروں کو مفت ریل کے سفر کی سہولت دستیاب کیوں نہیں کرائی جا سکتی؟انہوں نے کہا کہ مزدور ملک کے معمار ہیں۔ مگر آج وہ در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy