Sat, 09 May 2020 16:10:05
امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس کی پریس سیکریٹری کیٹی ملر میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس سے ایک روز قبل وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار میں وائرس کی تصدیق کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے تھے۔
View more
Sat, 09 May 2020 15:49:19
دنیابھرمیں کوروناوائرس (کووڈ۔ 19)خوفناک وبائی مرض کی صورت اختیارکرگیاہے۔کوروناوائرس کے نتیجہ میں ملک گیرلاک ڈاؤن نافذہے،لاک ڈاؤن کومرحلہ وارطریقہ سے دراز کیاجارہاہے۔کووڈ۔19کی وجہ سے طے شدہ تاریخ میں اگرتعلیمی سال شروع کرناممکن نہیں ہوپایاتونصابی کتابوں میں تخفیف لاتے ہوئے تعلیمی سال کے تانے بانے درست وٹھیک کرنا ضروری ہوجائے گا۔
View more
Sat, 09 May 2020 15:38:11
اسٹیٹ بینک کے مقامی ہیڈکوارٹر کے ایک عملہ کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد دفتر کو کے ایک حصے کو 11مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بینک کے بیان کے مطابق مقامی ہیڈ آفیس میں کرنے والا عملہ گزشتہ 10-8دنوں سے آفس نہیں آرہا تھا۔بعد میں خبر وخیریت لینے پرمعلوم ہوا کہ یہ کورونا وائرس س متاثرہے۔یہ کارکن ہیڈ آفس کے ای ونگ میں لیئبلٹی سنٹرلائزڈ پروسیسنگ سنٹر میں کام کرتا تھا۔
View more
Sat, 09 May 2020 15:30:54
اے پی کے ضلع وشاکھاپٹنم میں ایل جی پالی مرس کمپنی سے گیس کے اخراج کے واقعہ کے خلاف مقامی افراد نے اپنے رشتہ داروں کی لاشوں کے ساتھ شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ اس کمپنی کو یہاں سے منتقل کیا جائے۔
View more
Sat, 09 May 2020 15:19:57
ملک میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس کے 3320 نئے کیسز سامنے آنے کی وجہ سے متاثرین کی تعداد 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔
View more
Sat, 09 May 2020 15:14:19
امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبد اللہ بن زاید آل نھیان نے امارات ڈپلومیٹک اکیڈمی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے گیارہویں اجلاس کی صدارت کی ۔ ورچول اجلاس میں بورڈ ارکان نے عالمی سطح پر COVID-19 وبائی مرض کے دوران عالمی معیار کی سفارتی تعلیم کی فراہمی جاری رکھنے کی اکیڈمی کی اہلیت کو یقینی بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
View more
Sat, 09 May 2020 15:03:45
ابوظہبی کی ماحولیاتی ایجنسی کی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر شیخہ سالم الظاھری نے اپنے ادارے کے آئیندہ منصوبوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے اس کے تحت پہلے محفوظ قرار دیئے جانے والے علاقوں کے رقبے میں آئیندہ دو برس کے دوران 40 فیصد توسیع ہوگی جبکہ فعال جینومکس سہولت کے ساتھ جدید ترین جین بنک (جنیاتی ذخیرہ) بھی بنایا جائے گا –
View more
Sat, 09 May 2020 14:57:10
متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس ، کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات کی خاطر وائرس سکریننگ کا عمل بڑھائے جانے کے تحت وزارت صحت نے کووڈ 19 کے اضافی 33 ہزار ٹیسٹ کیئے ، اس میں ان افراد کو شامل کیا گیا جو اس مرض کے مصدقہ مریضوں سے رابطے میں رہے تھے –
View more
Sat, 09 May 2020 14:41:34
فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک کورونا وائرس ’كووڈ 19‘ کے قہر سےمزید 243 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ملک میں اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 26200 ہو گئی۔ ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جمعہ کو جاری سرکاری اعداد و شمار میں یہ معلومات فراہم کی گئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy