Sun, 10 May 2020 12:36:43
بھٹکل میں آج اتوار کو بھی کورونا کے سات مزید پوزیٹو معاملات سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے دوسرے مرحلے میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 28 ہوگئی ہے۔
View more
Sun, 10 May 2020 12:17:53
ضلع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے واضح تنبیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تازہ کووِڈ 19متاثرین کے ساتھ جو لوگ رابطے میں آئے ہیں ان کو چاہیے کہ وہ ضلع انتظامیہ کے علم یہ بات لائیں اور اپنی جانچ کروائیں۔ اس کے بجائے اگر کوئی بھی اپنے طورپر خود ہی علاج کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف کریمنل کیس داخل کیا جائے گا۔
View more
Sun, 10 May 2020 12:03:36
38دنوں تک وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد کورونا وائرس کا مریض صحت یاب ہوکر گھر لوٹ گیا ہے۔52سالہ نیتئی داس مکھرجی جب گھر پہنچے تو پڑوسیوں نے پرجوش انداز میں خیران کا مقدم کیا۔
View more
Sun, 10 May 2020 11:57:28
ملک میں کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے درمیان شہروں سے اپنے گھروں کے لئے واپس جا رہے مزدوروں کے ساتھ حادثے کا سلسلہ جاری ہے، مہاراشٹر کے اورنگ آباد کے بعد اب مدھیہ پردیش کے نرسنگه پور میں پاٹھا گاؤں کے قریب ٹرک پلٹنے سے 5 مزدوروں کی دردناک موت ہو گئی ہے، سبھی مزدور ایک ٹرک میں سوار ہو کر اترپردیش جا رہے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسی دوران ٹرک پلٹ جانے سے یہ حادثہ رونما ہوا۔
View more
Sun, 10 May 2020 11:49:24
سینئر کانگریسی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر داخلہ پی چدمبرم نے مرکز اور مختلف ریاستی حکومتوں پر کانگریس کے انتباہ کو نظر انداز کئے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ مرکزی حکومت مہاراشٹر میں مہاجر مزدوروں کے مال گاڑی سے کٹ کر ہلاک ہونے کے واقعہ پر مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہے -
View more
Sun, 10 May 2020 11:43:06
کانگریس نے ملک میں کورونا وائرس 'کوویڈ 19' کے انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ مرکزی حکومت اندھیرے میں تیر چلا رہی ہے یا حقیقت چھپا رہی ہے، اسی لئے اس کے ترجمان متضاد بیانات دے رہے ہیں -
View more
Sun, 10 May 2020 11:29:32
ہندوستان سمیت پوری دنیا میں نہ تھمنے والا کورونا کا قہر جاری ہے- ہندوستان دنیا کا 16واں ملک بن گیا ہے جہاں کورونا سے 2ہزار افراد کی موت ہوچکی ہے- ہندوستان نے یہ تخمینہ ہفتہ کے روز یعنی 9؍مئی کو پورا کرلیاہے- حالانکہ یہاں 11مارچ کو پہلی موت ہوئی تھی یعنی کل 59دنوں میں 2ہزار لوگوں کی جان گئی ہے-
View more
Sun, 10 May 2020 11:26:16
لاک ڈاؤن کے دوران بھٹکل میں ہوئی ایک میت کی آخری رسومات میں شریک ہونا ایک شخص کو اتنا زیادہ مہنگا پڑگیا کہ اُسے واپس جانے پر کمٹہ میں کورنٹائن کردیا گیا ہے۔
View more
Sun, 10 May 2020 10:52:45
بینکوں کو ٹھینگا دکھا کر فرار ہونا اب ہندوستان میں عام بات ہو گئی ہے- وجے ملیہ، نیرو مودی، میہل چوکسی کے بعد اب اس فہرست میں مزید ایک نام جڑ گیا ہے-
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy