Tue, 12 May 2020 14:04:15
ملک میں محض24/گھنٹوں کے اندر 4213 سے زائد کورونا کے نئے معاملے آنے سے انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ہے- گزشتہ 48؍ دنوں سے جاری ملک گیر لاک ڈاؤن سے کیا کورونا کے پھیلاؤ میں کسی طرح کی کمی نہیں آئی؟ یا پھر سختی کے باوجود ملک کی سیاست بازی نے کورونا کے پھیلاؤ میں اہم رول ادا کیا ہے-
View more
Tue, 12 May 2020 13:17:52
کرناٹک میں گزشتہ 5 دنوں سے مزید کوئی کورونا متاثر مریض کے فوت ہونے کی کوئی رپورٹ نہیں آئی ہے۔ البتہ ریاست میں مزید 14 مریضوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ البتہ 212 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جس سے قرنطینہ میں رکھے گئے مریضوں کی کل تعداد 1182 ہوگئی ہے۔ 110 مریض صحت یاب ہو کر گھر لوٹے ہیں۔
View more
Tue, 12 May 2020 12:59:09
ریاست کرناٹک میں کورونا کے معاملات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور روزانہ سامنے آنے والے کیسس کی روزانہ کی تعداد 30 سے بڑھ کر اب 40 کو بھی کراس کررہی ہے۔ جس کو لے کر عوام میں سخت تشویش پائی جارہی ہے۔
View more
Tue, 12 May 2020 12:15:25
یو اے ای میں رہنے والے غیر رہائشی ہندوستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیاہے۔اور کرناٹکا کے 177 شہریوں پر مشتمل پہلا قافلہ آج 12مئی کی رات میں دس بجے ایئر انڈیا طیارے کے ذریعے منگلورو انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر اترنے والا ہے۔
View more
Mon, 11 May 2020 22:48:23
بھٹکل میں چار دنوں میں اچانک کورونا کے 28 پوزیٹو معاملات سامنے آنے کے بعد آج پیر کو کسی کی بھی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔ البتہ جن لوگوں کی رپورٹس پوزیٹو آئی ہے ان سے رابطے میں آنے والوں کو بھٹکل تعلقہ اسپتال میں لاکر اُن کے تھوک کے سیمپل جانچ کے لئے روانہ کئے جارہے ہیں۔
View more
Mon, 11 May 2020 17:58:02
بھٹکل میں لاک ڈاون کے ذریعے عوام کو بہت ساری دشواریاں پیش آرہی ہیں اورہمیں عوم کے مسائل کااحساس ہے، جس کو دیکھتے ہوئے ہم نے آج سے اگلے تین دنوں کے لئے عارضی طور پر پرانے فراہم کئے گئے پاس والوں کو ہوم ڈیلیوری کی اجازت دے رہے ہیں۔ پرانے دئے گئے پاس سے راشن (اناج، دودھ، ترکاری)، دوائیاں اور پٹرول حاصل کئے جاسکیں گے۔اس بات کی اطلاع اُترکنڑا کے ایس پی شیوپرکاش دیوراج نے دی۔
View more
Mon, 11 May 2020 15:15:02
دہلی سرکار نے تبلیغی جماعت کے اراکین کو کوارنٹائن مراکز سے گھر جانے کے احکامات جاری کیے ہیں - دہلی کے تمام ڈپٹی کمشنروں کو اس سلسلے میں حکم کا خط جاری کیا گیا ہے-
View more
Mon, 11 May 2020 15:04:43
سابق وزیر اعظم ڈٓاکٹر منموہن سنگھ کی اتوار کو طبیعت خراب ہونے کے بعد آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیز ایمس میں داخل کرایا گیا ہے ۔ منموہن سنگھ کو اتوار کی شام سینے میں درد کی شکایت ہوئی تھی ، جس کے بعد انہیں فورا ایمس میں بھرتی کرایا گیا ۔
View more
Mon, 11 May 2020 14:57:30
کورونا وائرس (كووڈ -19) کی وبا تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور عالمی سطح پر اب تک 40 لاکھ سے ز ائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر کے 187 ممالک اور خطوں میں اب تک 4088470 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 281440 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy