Fri, 15 May 2020 15:37:08
مئی 12 کو رات دس بجے دبئی سے مینگلور لینڈ کرنے والی فلائٹ پر سوار 176 مسافروں میں سے 20 مسافروں کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے جس میں ایک شخص کا تعلق کاروار سے بھی ہے۔ جو مینگلور کے ایک ہوٹل میں اپنی فیملی کے ساتھ کورنٹائن میں ہے۔ اسی فلائٹ پر آئے ہوئے اُڈپی کے بھی پانچ لوگوں میں کورونا کے اثرات پائے گئے ہیں جبکہ ضلع جنوبی کینرا سے تعلق رکھنے والے 14 لوگوں کی بھی رپورٹس پوزیٹو آئی ہے۔
View more
Fri, 15 May 2020 15:36:50
ملک میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کاقہر عروج پر ہے اور اب یہ وبا کے سب سے زائد کیسز والے ممالک کی فہرست میں 12 ویں مقام کے ساتھ ہی عالمی وبا کے مرکز چین کے قریب پہنچ گیا ہے۔
View more
Fri, 15 May 2020 15:25:51
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ سڑکوں پر بھوکے۔ پیاسے اور پیدل چلنے والے مزدوروں کے سبب حالات بے حد خراب ہیں اور حکومت کو ان کی چیخ و پکار سن کر ان کی مدد کرنی چاہیے۔
View more
Fri, 15 May 2020 15:21:39
ریلوے نے 30 جون تک ٹرین ٹکٹ کینسل کر دیئے ہیں۔ اسپیشل ٹرین چلتی رہیں گی۔ اس فیصلے سے مانا جا رہا ہے کہ 30 جون تک ٹرینوں کی عام سروسز بحال نہیں ہوں گی۔
View more
Fri, 15 May 2020 15:13:45
20لاکھ کروڑ روپے کے معاشی پیکیج کی دوسری قسط کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے ریہڑی پٹری والوں، چھوٹے کسانوں، مہاجر مزدوروں کیلئے 9/ اہم اعلانات کئے ہیں لیکن آج کی پریس کانفرنس میں بھی انہوں نے غریب مہاجر مزدوروں کو فوری راحت دینے کا کوئی اعلان نہیں کیا-
View more
Fri, 15 May 2020 15:01:10
حکومت نے کورونا وائرس کے سبب نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن سے بری طرح متاثر بغیر راشن کارڈ والے مزدوروں کو آئندہ دو ماہ تک فی فرد 5 کلو چاول یا گیہوں اور فی کنبہ ایک کلو چنے کی دال مفت دینے کا جمعرات کے روز اعلان کیا-
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy