Mon, 18 May 2020 12:39:03
پہلے گلف پھر مینگلور اور اب مہاراشٹرا کانام سامنے آرہا ہے جہاں سے کورونا وائرس ضلع اُترکنڑا میں داخل ہورہا ہے۔ تشویش کی بات یہ ہے کہ آج پیر کو ایک ساتھ ضلع اُترکنڑا میں سات کورونا کے معاملے سامنے آئے ہیں جس میں ہوناور سے تعلق رکھنےوالے چار، منڈگوڈ سے دو اور بھٹکل سے ایک سمیت جملہ سات لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے اور یہ تمام مہاراشٹرا سے ضلع میں داخل ہوئے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ ضلع میں
View more
Mon, 18 May 2020 12:37:19
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اتوار کے روز معاشی پیکیج کی پانچویں اور آخری قسط جاری کر دی- آخری قسط میں بھی مودی حکومت کی طرف سے کئے کاموں کا ہی ذکر زیادہ تھا اور نئے اعلانات کم ہی نظر آئے- اس قسط میں وزیر خزانہ نے منریگا، اسکولی تعلیم، صحت، عوامی شعبہ کی کمپنیوں اور چھوٹی صنعتوں سے متعلق کچھ ضوابط کی تبدیلی پر توجہ دی -
View more
Mon, 18 May 2020 12:32:21
ملک میں کورونا وائرس کے ایک دن میں ہی تقریباً 5000 کیسوں کے سامنے آنے سے انتظامیہ میں کھلبلی ضرورمچی ہے لیکن اس کے پاس اس کے پھیلاؤکو روکنے کیلئے کوئی نئی حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے عام شہری زیادہ پریشان ہے-
View more
Mon, 18 May 2020 12:21:16
ہندوستان میں دنیا کے سب سے بڑے لاک ڈاؤن کو 14 دن کے لئے مزید بڑھادیا گیا ہے- جو پیر 18 مئی سے شروع ہوکر 31 مئی کو اختتام پذیر ہوگا-
View more
Mon, 18 May 2020 00:54:27
بھٹکل میں کورونا کے دوسرے مرحلے میں سننے میں آیا ہے کہ ڈیڑھ سو سے زائد لوگوں کو کورنٹائن کیا گیا ہے، خٰیال رہے کہ مینگلور سے آئے اس کورونا وائرس نے بھٹکل کے 30 لوگوں کو متاثر کیا ہے جنہیں کاروار کیمس اسپتال میں داخل کیا گیا ہے خبر ملی ہے کہ تمام لوگ بالکل صحت یاب ہیں۔ یاد رہے کہ مینگلورکے فرسٹ نیورو اسپتال سے بھٹکل پہنچی ایک فیملی کے ذریعے کورونا کے اثرات پہلے ایک 18سالہ لڑکی میں پائے جان
View more
Sun, 17 May 2020 23:50:41
بھٹکل میں پھر ایک شخص کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آنے کی خبر موصول ہوئی ہے، البتہ اس خبر میں سچائی ہے یا نہیں اس کی تصدیق کے لئے کل دوپہر تک سرکاری سطح پر آنے والی کورونا نیوز بلٹین کا انتطار کرنے پڑے گا۔
View more
Sun, 17 May 2020 17:45:42
کاروار سرحد کو عبور کرکے پڑوسی ریاست گوا جانے کے بعد نوجوان کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق 14 مئی کو جوئیڈا کا یہ نوجوان دیگر ورکروں کے ساتھ ماجالی سے پولم چیک پوسٹ کے ذریعے گوا میں داخل ہوا تھا، اسے گوا میں داخل ہونے پر واسکو میں اس کے تھوک کے سیمپل لئے گئے تھے اور اسے واسکو میں ہی کورنٹائن کیا گیا تھا۔ آج اتوار کو اس کی رپورٹ پوزیٹو آئی ہے۔
View more