Thu, 28 May 2020 11:17:35
وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا نے چہارشنبہ کے روز یہ اعلان کیا کہ ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ یکم جون سے ریاست بھر میں تمام عبادت گاہوں کو کھولنے کی اجازت دے دی جائے- اس سلسلہ میں چوتھا لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد مرکزی حکومت کی طرف سے جو رہنما خطوط وضع کئے جائیں گے ان کے مطابق اجازت ملے گی -
View more
Wed, 27 May 2020 14:05:33
ریاست کرناٹک میں کورونا کیسس تھمنے کا نام نہیں رہے ہیں اور ہرروز سو سے زائد معاملات درج کئے جارہےہیں ۔ آج بدھ کو ریاست میں 122 کورونا پوزیٹو کیسس کی تصدیق کی گئی ہے جس میں سب سے زیادہ گلبرگہ سے 28 معاملات سامنے آئے ہیں، یادگیر سے16، ہاسن سے 15جبکہ ضلع اُترکنڑا میں چھ، پڑوسی ضلع اُڈپی سے نو اور ساحلی کرناٹک کے شہر مینگلور سے 11 کورونا پوزیٹو کے معاملات سامنے آئے ہیں۔
View more
Wed, 27 May 2020 13:24:53
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا نے ایک بیان دیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ 31 مئی کے بعد ریاست میں مندر، مسجد اور چرچ کھولنے کا راستہ ہموار کیا جا رہا ہے۔
View more
Wed, 27 May 2020 13:07:49
سعودی عرب میں جنرل ڈائریکٹریٹ آف پاسپورٹس نے قومی ادارہ معلومات کے تعاون سے مملکت میں موجود سیاحوں کے سیاحتی ویزے میں 3 ماہ کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔
View more
Wed, 27 May 2020 12:56:05
ضلع اُترکنڑا میں آج بدھ کو مزید چھ کورونا پوزیٹو معاملات سامنے آنے کے ساتھ ہی ضلع میں کورونامتاثرین کی تعداد بڑھ کر 73 ہوگئی ہے۔ ضلع میں انکولہ، ہلیال اور سداپور ایسے تعلقہ جات تھے جہاں اب تک کورونا نے دستک نہیں دی تھی، مگر آج سداپور کے ایک شخص میں بھی کورونا کے اثرات پائے گئے ہیں۔
View more
Wed, 27 May 2020 12:52:12
سعودی عرب نے اتوار31 مئی سے اندرون ملک پروازوں کی بحالی کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ سرکاری شعبے کے ملازمین بھی اسی تاریخ سے بتدرج اپنے دفاتر میں آنا شروع ہوجائیں گے اور 14 جون تک تمام سرکاری عملہ دفاتر میں مکمل طور پر حاضر ہوجائے گا۔
View more
Wed, 27 May 2020 12:43:39
ملک میں گزشتہ دو دنوں کے دوران کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں میں جزوی کمی آئی اور تقریباً 4000 لوگوں کے صحت مند ہونے سے جہاں تھوڑی راحت ملی ہے، وہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں انفیکشن کے 6387 نئے کیس سامنے آنے سے ملک میں اس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد 1.50 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy