Sat, 30 May 2020 20:37:24
پچھلے دو تین دن سے بنگلورو میں شام کے وقت زورداربارش ہورہی ہے جس کے نتیجے میں بجلی منقطع ہونے کے علاوہ درخت جڑ سے اکھڑ گرنے اور اس سے موٹر گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
View more
Sat, 30 May 2020 19:40:11
کورونا وباء کے بعدلاک ڈاون کے چلتے دبئی اور عرب امارات میں پھنسے بھٹکل اور اطراف کے عوام کے لئے ایک زبردست خوش خبری یہ ہے کہ بھٹکل کے معروف بزنس مین اور نُہیٰ جنرل ٹریڈنگ کمپنی کے مالک جناب عتیق الرحمن مُنیری نے عوام کی تکلیفات کو دور کرنے اور اُنہیں اُن کے وطن واپس روانہ کرنے کے لئے ایک چارٹرڈ فلائٹ کا انتظام کیا ہے جس کے ذریعے بھٹکل اور اطراف کے عوام مینگلور کے لئے روانہ ہوسکتے ہیں۔
View more
Sat, 30 May 2020 18:13:15
کرناٹک کے وزیراعلیٰ یڈی یورپا نے بیان دیا ہے کہ ریاست کرناٹک میں کل 31/مئی اتوار کو گذشتہ اتوار کی طرح لاک ڈاون نہیں رہے گا۔ سنیچر کو بنگلور میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے یڈی یورپا نے بتایا کہ اتوار کے لاک ڈاون کو ریاست سے ہٹادیا گیا ہے اور کل اتوار کو دیگر ایام کی طرح ہی لوگوں کو لاک ڈاون میں چھوٹ رہے گی۔
View more
Sat, 30 May 2020 13:21:39
گودی میڈیا نے منگلورو ایئر پورٹ پر بم رکھ کر تہلکہ مچانے والے سنگھ پریوار سے جڑے نوجوان آدتیہ راؤ کے معاملہ پر پوری طرح اب تک خاموشی اختیار رکھی ہے اور اب تک اس سلسلہ میں کوئی خبر ہی نہیں دی گئی تھی، اس معاملہ پر پردہ ڈالنے کی بھی کوشش جاری ہے ،
View more
Sat, 30 May 2020 12:59:17
مشرقی افغانستان میں طالبان کے حملے میں 14 افغان فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ افغان حکام کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی سیز فائر کے سلسلے میں طالبان سے بات چیت کر رہے ہیں۔ طالبان نے پکتیا صوبے میں کیے گئے اس حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے اور اسے ایک دفاعی حملہ قرار دیا ہے البتہ انہوں نے اس کی تفصیلات نہیں بتائیں۔
View more
Sat, 30 May 2020 12:50:38
کووڈ۔19 لاکھ ڈاؤن کی وجہ سے لکشایپ میں پھنسے زائد از 19 مزدوروں کو جمعرات کو ’’ امیند یوی‘‘ نامی کشتی سے منگلورو واپس لایا گیا ۔ ان کی آمدپر ان کا طبی معائنہ کیا گیا
View more
Sat, 30 May 2020 12:43:54
محکمہ موسمیات نے کرناٹک کے ساحلی علاقوں کے ماہی گیروں کو 31؍ مئی تا 4 ؍ جون گہرے سمندر میں جانے کے خلاف انتباہ دیا۔
View more
Sat, 30 May 2020 12:30:19
کرناٹک میں بی ایس ایڈی یورپا کی قیادت والی بی جے پی حکومت جمعہ کی دیر رات اس وقت سیاسی بحران کا شکار ہو گئی جب بی جے پی کے 27اراکین اسمبلی نے سابق وزیر اور برگشتہ بی جے پی لیڈر امیش کتی کے گھر پر میٹنگ کی اور بی جے پی اعلیٰ کمان پر اس بات کے لئے دباؤ بنانے کا منصوبہ بنایا کہ ریاست کی بی جے پی حکومت کی قیادت کو تبدیل کیا جائے اور ایڈی یورپا کووزیر اعلیٰ کے عہدے کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا جائے-
View more
Sat, 30 May 2020 12:18:35
مہاجر مزدوروں کو ان کے آبائی وطن روانہ کرنے کے لیے ریلوے کا 85 فیصد کرایہ مرکزی حکومت کی جانب سے ادا کیے جانے کا بی جے پی کاجھوٹ آج اس وقت بے نقاب ہوگیا جب سپریم کورٹ کے روبرو مرکزی حکومت کے سالیسٹر جنرل تشار مہتہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ریلوے کرائے کا پورا خرچ ریاستی حکومتوں نے ادا کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy