Sun, 06 Oct 2024 14:13:05
مرڈیشور سمندر میں غرق ہو کر بینگلور کالج کا ایک طالب علم ہلاک ہوگیا، جبکہ دوسرے کو بچا لیا گیا۔ یہ حادثہ اتوار کی صبح پیش آیا۔ ہلاک ہونے والے طالب علم کی شناخت گوتم کے وی (17 سال) کے طور پر کی گئی ہے، جبکہ زندہ بچ جانے والے طالب علم کا نام دھنوش بتایا گیا ہے۔
View more
Sun, 06 Oct 2024 12:23:15
آج صبح پیش آئے ایک واقعے میں سابق رکن اسمبلی محی الدین باوا کے بھائی ممتاز علی لاپتہ ہوگئے ہیں جبکہ ان کی بی ایم ڈبلیو کار کولور پُل کے قریب پائی گئی ہے جس حادثے میں نقصان پہنچنے کے نشانات موجود ہیں ۔
View more
Sun, 06 Oct 2024 12:19:45
فلسطین اور غازہ پٹی پر ایک سال سے جاری اسرائیل کے جارحانہ حملوں کے خلاف فریڈم پارک میں 'بینگلورو فار جسٹس اینڈ پیس' کی طرف سے زبردست احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا ۔
View more
Sun, 06 Oct 2024 12:12:04
جموں و کشمیر کے بعد ہریانہ میں بھی اسمبلی انتخابات آج مکمل ہو گئے۔ ہریانہ کی 90 اسمبلی سیٹوں کے لیے آج ایک ہی مرحلے میں ووٹ cast کیے گئے، جس کے ساتھ ہی 1031 امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں محفوظ ہو گئی۔ اب 8 اکتوبر کو جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے نتائج کے ساتھ ساتھ ہریانہ اسمبلی انتخابات کے نتائج بھی سامنے آئیں گے۔ اس طرح 8 اکتوبر تک مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر اور ریاست ہریانہ کے اسمبل
View more
Sun, 06 Oct 2024 11:03:09
ہماچل پردیش کے شملہ میں واقع سنجولی مسجد کے تنازعہ پر آج کمشنر کورٹ نے اہم فیصلہ سنایا۔ عدالت نے مسجد میں کی گئی غیر قانونی تعمیرات کو گرانے کا حکم دیا ہے۔ ہفتے کے روز میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کورٹ میں اس معاملے پر سماعت ہوئی، جس کے بعد تفصیلی بحث کے نتیجے میں سنجولی مسجد کی بالائی تین منزلوں کو دو ماہ کے اندر منہدم کرنے کی ہدایت دی گئی۔
View more
Sun, 06 Oct 2024 10:43:00
پاکستان میں اس وقت حالات نہایت کشیدہ ہیں۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کی جماعت، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، کے حامیوں نے اپنے لیڈر کی رہائی اور عدلیہ کی آزادی کے مطالبے کے ساتھ اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
View more
Sun, 06 Oct 2024 10:37:16
سپریم کورٹ نے مہاجر مزدوروں کو راشن کارڈ فراہم کرنے میں تاخیر پر سخت ناراضگی ظاہر کی اور کہا کہ اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ جسٹس سدھانشو دھولیا اور جسٹس احسان الدین امان اللہ کی سربراہی میں بینچ نے مرکز اور ریاستوں کو 19 نومبر تک اس مسئلے کے حل کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کی آخری مہلت دی ہے۔ بصورت دیگر متعلقہ سیکریٹریز کو عدالت میں ذاتی طور پر پیش ہونا پڑے گا۔
View more
Sun, 06 Oct 2024 10:33:43
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور حزب اختلاف کے رہنما راہل گاندھی نے ہفتے کے روز مہاراشٹر کے کولہا پور میں چھترپتی شواجی مہاراج کی مورتی کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کی پالیسیوں اور نظریات کو نشانہ بنایا۔
View more
Sun, 06 Oct 2024 02:09:26
متنازعہ ہندو سادھو اور داسنا دیوی مندر کے مہنت یتی نرسنگھانند سرسوتی کی طرف سے پیغمبر اسلام ﷺ کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کئے جانے کے بعداُترپردیش کے کئی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے، جسے دیکھتے ہوئے اب خبر ملی ہے کہ پولس نے اسلام کے خلاف نفرت پھیلانے والے نام نہاد سادھو کو گرفتار کرلیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy