Thu, 03 Oct 2024 17:42:53
پوتیلا گاوں کے کیریا میں زیر تعمیر نئے گھر میں نصب کرنے کے لئے رکھی گئی دروازے کی چوکھٹ گرنے سے ایک چھ سالہ بچی فوت ہوگئی ۔
View more
Thu, 03 Oct 2024 17:39:06
نیشنل ہائی وے 66 پر کٹپاڈی جنکشن کے سروس روڈ پر ایک بے قابو کار کی وجہ سے سلسلہ وار حادثہ پیش آیا جس میں کئی موٹر گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔
View more
Thu, 03 Oct 2024 17:36:30
انجمن کالج کی این ایس ایس اور این سی سی یونٹ کی طرف سے بھٹکل کے ماوین کوروا ساحل پر 'سوچھ ساگر، سرکشت ساگر' کے عنوان سے بڑی کامیابی کے ساتھ صفائی مہم چلائی گئی ۔ یہ پروگرام ماوین کوروے گرام پنچایت کے تعاون سے مرکزی وزارت یوتھ افیئرس اینڈ اسپورٹس کی ہدایت کے مطابق منعقد کیا گیا ۔
View more
Thu, 03 Oct 2024 17:33:31
بھٹکل بلاک کانگریس کی طرف سے شہر کے اربن بینک ہال میں مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کی جینتی کے حوالے سے پروگرام منعقد کیا گیا جس افتتاح ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا نے کیا ۔
View more
Thu, 03 Oct 2024 17:28:31
لبنان کی وزارت صحت نے آج اعلان کیا کہ بیروت کے مضافاتی علاقے میں اسرائیل کے متعدد فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ دیگر 76 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملے علاقے میں شدید تشویش کا باعث بن رہے ہیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
View more
Thu, 03 Oct 2024 17:22:24
ہریانہ کی 90 اسمبلی سیٹوں پر آئندہ 5 اکتوبر کو ووٹ ڈالے جانے ہیں، اور آج ریاست میں انتخابی تشہیر کا آخری دن ہے۔ ان حالات میں بی جے پی کو بڑا دھچکا لگا جب سرسا کے سابق رکن پارلیمنٹ اشوک تنور نے کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ جمعرات کو مہندر گڑھ میں ایک انتخابی ریلی کے دوران، سینئر کانگریس لیڈران راہل گاندھی اور بھوپندر ہڈا کی موجودگی میں، انہوں نے کانگریس کی رکنیت حاصل کی۔
View more
Thu, 03 Oct 2024 17:17:06
ہندوستان کے ہونہار نوجوان بلے باز سرفراز خان کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں میدان پر اترنے کا موقع بھلے ہی نہیں مل پایا، لیکن ایرانی کپ میں انھوں نے اپنی کارکردگی سے ایک بار پھر سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ ایرانی کپ 2024 کا میچ رنجی چمپئن ممبئی اور ریسٹ آف انڈیا کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔
View more
Thu, 03 Oct 2024 17:13:38
دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو اپنا نیا آشیانہ مل گیا ہے، اور وہ ہفتہ کے روز وزیر اعلیٰ ہاؤس کو خالی کرنے والے ہیں۔ اس کے بعد کیجریوال نئی دہلی قانون ساز اسمبلی میں رہیں گے۔ ان کا نیا رہائش گاہ عآپ کے رکن پارلیمنٹ اشوک متل کے گھر پر ہوگا، جو 5 فیروز شاہ روڈ پر واقع ہے۔
View more
Thu, 03 Oct 2024 17:07:43
سپریم کورٹ نے سابق وزیر برج بہاری پرساد قتل کیس میں ایک اہم فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے سابق ایم ایل اے منا شکلا کو بڑا دھچکا دیتے ہوئے انہیں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ تاہم، اس کیس میں سابق رکن پارلیمنٹ سورج بھان سنگھ سمیت 6 ملزمان کو بری کر دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں منا شکلا اور دیگر ایک مجرم کو 15 دن کے اندر خودسپردگی کا حکم بھی دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy