ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    ہتھرس بھگدڑ: 121 ہلاکتوں کے بعد 3,200 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ داخل

    ہتھرس بھگدڑ: 121 ہلاکتوں کے بعد 3,200 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ داخل

    Thu, 03 Oct 2024 12:19:57 
    2 جولائی کو ناراین سکرہری ”بھولا بابا“ اجتماع کے دوران بھگدڑ جس میں 121 جانیں تلف ہوئیں کے سلسلے میں پولیس نے ایک عدالت میں یہاں 3,200 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ (فردِ جرم) داخل کی۔
     مشرقی وسطیٰ کی بھڑکتی آگ جہنم کے دروازے کھول رہی ہے: اقوام متحدہ کے سربراہ

    مشرقی وسطیٰ کی بھڑکتی آگ جہنم کے دروازے کھول رہی ہے: اقوام متحدہ کے سربراہ

    Thu, 03 Oct 2024 11:50:26 
    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے اسرائیل پر ایران کے میزائل حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے مشرقی وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بدھ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی اور عدم استحکام عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ گوٹریس نے صورتحال کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ تح
    جاپان ایئرپورٹ پر 500 پاؤنڈ کا امریکی بم دھماکہ سے پھٹ گیا، 80 سے زائد پروازیں منسوخ

    جاپان ایئرپورٹ پر 500 پاؤنڈ کا امریکی بم دھماکہ سے پھٹ گیا، 80 سے زائد پروازیں منسوخ

    Thu, 03 Oct 2024 10:53:17 
    جاپان کے ایک ہوائی اڈے پر خوف و ہراس کی کیفیت اس وقت پیدا ہوئی جب ایک بم اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ اس دھماکے نے ایئرپورٹ کے ٹیکسی وے میں بڑا گڈھا بنا دیا، جس کی وجہ سے 80 سے زیادہ پروازیں منسوخ کرنی پڑیں۔ جاپانی حکام نے بتایا کہ اس واقعے میں کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں آئی۔ وزارت برائے اراضی و سفر کے عہدیداروں نے وضاحت کی کہ دھماکے کے وقت میازاکی ہوائی اڈے پر کوئی طیارہ موجود ن
    مہاراشٹر: ’گھڑی‘ کے نشان کی قانونی جنگ پھر سپریم کورٹ میں، 15 اکتوبر کو شرد پوار کی نئی عرضی پر سماعت

    مہاراشٹر: ’گھڑی‘ کے نشان کی قانونی جنگ پھر سپریم کورٹ میں، 15 اکتوبر کو شرد پوار کی نئی عرضی پر سماعت

    Thu, 03 Oct 2024 10:41:19 
    مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کسی بھی وقت متوقع ہے، اور اسی دوران ’گھڑی‘ انتخابی نشان کو لے کر ایک بار پھر تنازعہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا ہے۔ این سی پی-ایس پی (شرد پوار گروپ) اور این سی پی (اجیت پوار گروپ) دونوں ہی اس نشان پر اپنی دعویداری جتانا چاہتے ہیں۔ پچھلے لوک سبھا انتخابات میں شرد پوار کے گروپ کو ایک نیا انتخابی نشان ملنے کے بعد میدان میں اترنا پڑا تھا جبکہ اجیت پوار گروپ
    بریلی میں پٹاخہ فیکٹری میں خوفناک دھماکہ: 5 افراد ہلاک، متعدد ملبے تلے دبے، ریسکیو آپریشن جاری

    بریلی میں پٹاخہ فیکٹری میں خوفناک دھماکہ: 5 افراد ہلاک، متعدد ملبے تلے دبے، ریسکیو آپریشن جاری

    Thu, 03 Oct 2024 10:36:09 
    اتر پردیش میں غیر قانونی پٹاخہ فیکٹریوں میں دھماکوں اور ہلاکتوں کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس بار بریلی ضلع میں ایک غیر قانونی پٹاخہ فیکٹری، جو ایک رہائشی مکان میں چل رہی تھی، شدید دھماکہ کا شکار ہو گئی۔ اس واقعہ میں کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔ حادثہ بدھ کی رات پیش آیا، جب دھماکے کی شدت نے فیکٹری سمیت آس پاس کے تقریباً 8 مکانات کو بھی منہدم کر دیا۔ اس افسوسناک واقعے میں 5 افراد جاں بحق ہو
    ہریانہ میں تبدیلی کا عزم: پرینکا گاندھی کا بی جے پی کے جھوٹ اور ناانصافی کے خلاف اعلان

    ہریانہ میں تبدیلی کا عزم: پرینکا گاندھی کا بی جے پی کے جھوٹ اور ناانصافی کے خلاف اعلان

    Thu, 03 Oct 2024 10:24:39 
    کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی ہریانہ میں زور و شور سے کانگریس امیدواروں کے لیے انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔ آج بھی وہ ہریانہ کے کچھ اہم علاقوں میں جلسۂ عام اور ریلیوں سے خطاب کرتی ہوئی نظر آئیں۔ اس دوران انھوں نے مرکز کی مودی حکومت کے ساتھ ساتھ ہریانہ میں 10 سالوں سے برسراقتدار بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی کے جھوٹ، ظلم اور ناانصافی کو شکست دے کر ہریانہ انصاف کی نئی
    بھٹکل میں سڑی گلی حالت میں ملی لاش آخر کس کی ہے؟ کیا لاش ایک ماہ سے رسی سے لٹکی ہوئی تھی؟

    بھٹکل میں سڑی گلی حالت میں ملی لاش آخر کس کی ہے؟ کیا لاش ایک ماہ سے رسی سے لٹکی ہوئی تھی؟

    Thu, 03 Oct 2024 00:07:37 
    بھٹکل کے ڈونگرپلی کے قریب جنگل میں پائی گئی سڑی گلی لاش آخر کس کی ہے؟ کیا یہ لاش ایک ماہ سے بھی زائد عرصہ سے رسی سے لٹکی ہوئی تھی اور کسی کو اس کی خبر تک نہ ہوئی؟ کیا اطراف میں رہنے والے لوگوں کو لاش کے سڑنے کی بدبو محسوس نہیں ہوئی؟ یہ وہ سوالات ہیں جو عوام میں گردش کر رہے ہیں، مگر فی الحال ان سوالات کے کوئی تسلی بخش جوابات موجود نہیں ہیں۔
     جھارکھنڈ کے بقیہ فنڈ جاری نہ ہونے کی وجہ کیا ہے؟ کیا ریاست کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جا رہا ہے؟کانگریس کا سوال

    جھارکھنڈ کے بقیہ فنڈ جاری نہ ہونے کی وجہ کیا ہے؟ کیا ریاست کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جا رہا ہے؟کانگریس کا سوال

    Wed, 02 Oct 2024 19:12:00 
    کانگریس پارٹی نے بدھ کے روز مرکزی حکومت پر جھارکھنڈ کے ساتھ سوتیلا سلوک کرنے کا الزام عائد کیا اور وزیر اعظم مودی سے سوال کیا کہ ریاست کے بقیہ 1.36 لاکھ کروڑ روپے جاری کیوں نہیں کیے جا رہے۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جھارکھنڈ کے ہزار باغ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے 83,300 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔
    دہلی میں منشیات کے بڑے گروہ کا انکشاف: 2000 کروڑ روپے کی کوکین برآمد، 4 افراد گرفتار

    دہلی میں منشیات کے بڑے گروہ کا انکشاف: 2000 کروڑ روپے کی کوکین برآمد، 4 افراد گرفتار

    Wed, 02 Oct 2024 19:06:34 
    دہلی پولیس نے ایک بڑے بین الاقوامی منشیات گروہ کا انکشاف کرتے ہوئے تقریباً 565 کلو کوکین برآمد کی ہے، جس کی عالمی منڈی میں قیمت 2000 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ یہ دہلی میں اب تک کی سب سے بڑی منشیات کی برآمدگی سمجھی جا رہی ہے۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے اس کامیاب آپریشن کے دوران 4 افراد کو گرفتار کیا۔ یہ بڑی مقدار کی منشیات جنوبی دہلی میں ایک چھاپے کے دوران ضبط کی گئی۔