Tue, 01 Oct 2024 12:08:39
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، جب کہ 'موڈا' معاملے میں ای ڈی نے ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس درج کر لیا ہے۔ کانگریس نے اس واقعے پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، اور اس کا کہنا ہے کہ ای ڈی کا استعمال کرکے کانگریس کی کرناٹک حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کانگریس نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس حکمت عملی میں حکومت کو کامیابی نہیں ملے گی اور وہ اپنی طاقت ک
View more
Tue, 01 Oct 2024 11:44:50
تعلقہ کے شیرور میں جہاں جولائی کے مہینے میں چٹان کھسکنے کے المناک حادثے میں گم شدہ افراد کی تلاش جاری ہے وہاں گنگاولی میں ندی میں ڈریجنگ کے دوران کچھ انسانی ہڈیاں بازیافت ہوئی ہیں ۔
View more
Tue, 01 Oct 2024 11:40:04
شمالی کرناٹکا کے باگلکوٹ میں واقع باغبانی یونیورسٹی (ہورٹیکلچر) کے 13 سالانہ اجلاس کے دوران جملہ 21 طالبات کو گولڈ میڈلس سے نوازا گیا ۔ اس میں اہم بات یہ ہے کہ امولیہ نامی طالبہ نے بیک وقت 16 گولڈ میڈلس حاصل کرتے ہوئے عوامی حلقوں میں 'گولڈن گرل' کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے ۔
View more
Tue, 01 Oct 2024 11:30:21
بریلی کے کیلا ڈانڈی گاؤں میں ایک زیر تعمیر مسجد کے خلاف بی جے پی کے مقامی رکن اسمبلی ایم پی آریہ کے اعتراض اور مقامی افراد کی شرانگیزی کے بعد انتظامیہ نے جمعہ کی رات کام رُکوا دیا۔
View more
Tue, 01 Oct 2024 11:12:20
سپریم کورٹ نے 'تروپتی لڈو' تنازعہ کیس میں مقدمہ درج کرنے اور خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) سے جانچ کرانے کے حکم سے قبل آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو کے ذریعہ پرسدا میں مبینہ طور پر آلودہ گھی کے استعمال کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ اس کی توقع ہے کہ دیوتاؤں کو سیاست کے معاملات سے دور رکھا جائے گا، تاکہ مذہبی مسائل کو سیاسی طور پر استعمال
View more
Tue, 01 Oct 2024 11:05:27
دھاراوی کے سائی بابا نگر 90 فٹ روڈ پر واقع مسجد محبوب سبحانی اہلسنت ولجماعۃ کے ذمہ داران نے پولیس اور برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کی جانب سے دی گئی تحریری یقین دہانی پر عمل درآمد کرتے ہوئے پیر کو مسجد کے متنازعہ حصے کو منہدم کرنے کا آغاز کر دیا۔ یہ کارروائی اس یقین دہانی کے تحت کی گئی ہے کہ مقامی حکام کے ساتھ مل کر تنازعہ کو ختم کیا جائے گا اور مسجد کے احاطے میں امن و امان برقرار رکھا
View more
Tue, 01 Oct 2024 10:59:36
ملک کے دیگر حصوں کی طرح پونے میں بھی ایک مسجد اور مدرسے کو غیر قانونی قرار دے کر منہدم کر دیا گیا۔ مقامی مسلمانوں نے اس قدم کے خلاف سخت احتجاج کیا، تاہم پولیس نے متعدد سرکردہ افراد کو حراست میں لے لیا، اور میونسپل کارپوریشن نے سخت سیکیورٹی کے دوران رات کے اندھیرے میں مسجد اور مدرسے کو منہدم کر دیا۔ اس واقعے سے مقامی مسلمانوں میں شدید ناراضگی پائی جاتی ہے۔ مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین او
View more
Tue, 01 Oct 2024 10:53:24
کرناٹک میں میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی زمین کے الاٹمنٹ کے معاملے میں وزیراعلیٰ سدارمیا کے خلاف دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ لوک آیوکت کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کو بنیاد بنا کر ای ڈی کے بنگلور زونل آفس نے "انفورسمنٹ کیس انفارمیشن رپورٹ" (ای سی آئی آر، جو ایف آئی آر کے مساوی ہے) درج کر لی ہے۔ قانون کے مطابق، ای ڈی کسی بھی معاملے میں تب تک کیس درج نہیں کر سکتی جب تک کہ اس پر پہلے سے ایف آئی آر موج
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy