ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    پولیس کی تشدد سے مایوس نوجوان نے یوپی اسمبلی کے باہر خود کو آگ لگا لی، حالت تشویشناک

    پولیس کی تشدد سے مایوس نوجوان نے یوپی اسمبلی کے باہر خود کو آگ لگا لی، حالت تشویشناک

    Tue, 08 Oct 2024 11:44:47 
    اتر پردیش میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک نوجوان نے مبینہ طور پر پولیس کے تشدد سے پریشان ہو کر خود کو نذرِ آتش کر لیا۔ یہ واقعہ راجدھانی لکھنؤ کے قریب پیش آیا، جہاں منا وشوکرما نامی شخص نے اسمبلی کے سامنے خود کو آگ لگا لی۔ نوجوان کا تعلق شہادت گنج تھانہ حلقے سے ہے، اور اسے فوری طور پر سنگین حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
    دہلی ہائی کورٹ نے عمر خالد اور شرجیل امام کی ضمانت کی عرضیاں مسترد کر دیں، سماعت 25 نومبر تک ملتوی

    دہلی ہائی کورٹ نے عمر خالد اور شرجیل امام کی ضمانت کی عرضیاں مسترد کر دیں، سماعت 25 نومبر تک ملتوی

    Tue, 08 Oct 2024 11:40:34 
      دہلی ہائی کورٹ نے دہلی فسادات 2020 کے حوالے سے یو اے پی اے کیس میں عمر خالد، شرجیل امام اور دیگر ملزمان کی ضمانت کی عرضیاں مسترد کر دی ہیں۔ جسٹس نوین چاولہ اور جسٹس شلیندر کور پر مشتمل ڈیویژن بینچ نے ان عرضیوں کی سماعت کو 25 نومبر تک ملتوی کر دیا۔ یہ معاملہ آج دہلی ہائی کورٹ کی نئی بینچ کے سامنے پیش کیا گیا تھا، لیکن بینچ نے سماعت نہیں کی، جس کی وجہ سے نئی تاریخ متعین کی جائے گی۔ کورٹ ماسٹر نے ب
    راہل گاندھی نے کولہاپور میں دلت خاندان سے ملاقات کا ویڈیو جاری کیا

    راہل گاندھی نے کولہاپور میں دلت خاندان سے ملاقات کا ویڈیو جاری کیا

    Tue, 08 Oct 2024 11:32:42 
    مہاراشٹر اسمبلی الیکشن سے قبل، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کو مہاراشٹر کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے کولہاپور میں ایک دلت خاندان کے گھر جا کر وہاں اپنے ہاتھوں سے کھانا بھی تیار کیا۔ اس واقعے کی تفصیلات انقلاب کے 6 اکتوبر کے شمارے میں شائع کی جا چکی ہیں۔ پیر کو، راہل گاندھی نے اس ملاقات کا ویڈیو اپنے 'ایکس' اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے عزم کیا کہ وہ ملک میں بہوجنوں کے حقوق کے تحفظ ک
    جموں و کشمیر میں انتخابی نتائج سے پہلے ہی ایل جی کے اختیارات پر تنازع، اپوزیشن کا شدید ردعمل

    جموں و کشمیر میں انتخابی نتائج سے پہلے ہی ایل جی کے اختیارات پر تنازع، اپوزیشن کا شدید ردعمل

    Tue, 08 Oct 2024 11:26:08 
    جموں کشمیر میں انتخابی نتائج آج (منگل کو) ظاہر ہونے والے ہیں، لیکن لیفٹیننٹ گورنر کے اختیارات پر پہلے ہی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ گورنر کی جانب سے نئی اسمبلی کے لیے 5 اراکین کی نامزدگی کے اعلان کو کانگریس اور نیشنل کانفرنس نے غیر آئینی قرار دیا ہے، اور اسے عوامی رائے کے لیے ایک خطرہ بتایا ہے۔ اس دوران نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اس نامزدگی کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے کا عندیہ بھی
    کولکاتا آبروریزی معاملے میں سی بی آئی کی پہلی چارج شیٹ داخل

    کولکاتا آبروریزی معاملے میں سی بی آئی کی پہلی چارج شیٹ داخل

    Tue, 08 Oct 2024 11:21:28 
    سی بی آئی نے آر جی کر کیس میں اپنی پہلی چارج شیٹ داخل کی ہے۔ سی بی آئی کے وکیل پیر کی دوپہر سیالدہ عدالت میں چارج شیٹ جمع کرانے پہنچے۔ ذرائع کے مطابق، چارج شیٹ میں آبروریزی اور قتل کیس کے مرکزی ملزم کے طور پر صرف ایک شخص کا نام درج کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، چارج شیٹ میں شواہد ضائع کرنے کے الزامات اور دیگر اہم معاملات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزمان کے بیانات کے دستاویزات کو بھی چارج
    ناسک: برہم گیری پربت پر سیر کے لیے آئے 10 مسلم نوجوانوں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا

    ناسک: برہم گیری پربت پر سیر کے لیے آئے 10 مسلم نوجوانوں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا

    Tue, 08 Oct 2024 11:16:52 
    ناسک ضلع کے برہم گیری پربت پر سیر و تفریح کے لیے آئے 10 مسلم نوجوانوں کو پولیس نے اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ علاقے کی تصویریں کھینچ رہے تھے۔ مقامی باشندوں کو ان پر شک ہوا اور انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ نوجوانوں کا کہنا تھا کہ وہ محض قدرتی مناظر کو اپنے موبائل کیمرے میں محفوظ کر رہے تھے اور ان کا کوئی غلط ارادہ نہیں تھا۔
    غزہ جنگ کے دوران فلسطین کی عالمی حمایت میں تیزی، اسرائیل کی بین الاقوامی ساکھ کو شدید نقصان

    غزہ جنگ کے دوران فلسطین کی عالمی حمایت میں تیزی، اسرائیل کی بین الاقوامی ساکھ کو شدید نقصان

    Tue, 08 Oct 2024 11:13:22 
     ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء کو  شروع  ہونےوالی غزہ جنگ میں اسرائیل نے بھلے ہی بزعم خود بڑی کامیابیاں حاصل کرلی ہوں مگر زمینی سطح پر  جہاں وہ   معاشی طور پر  تباہی کی جانب بڑھ رہا ہے وہیں عالمی سطح پر اس کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
    گوا میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کی کوشش، راہل گاندھی برہم

    گوا میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کی کوشش، راہل گاندھی برہم

    Mon, 07 Oct 2024 21:45:23 
    راہل گاندھی نے بی جےپی اور آر ایس ایس پر گوا کا فرقہ وارانہ ماحول خراب کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں  نے زعفرانی پارٹی اور سنگھ پریوار کو متنبہ کیا کہ انہیں اس کی کھلی چھوٹ نہیں دی جاسکتی۔ واضح  رہے کہ گوا کے عیسائی راہب سینٹ فرانسیس زیویئرس کے تعلق سے آر ایس ایس کے سابق لیڈر سبھاش ویلنگر کر کے متنازع تبصرہ کی وجہ سے عیسائیوں  میں شدید بے چینی ہے جبکہ یہاں بھگوا
    آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کے خلاف ایف آئی آر درج

    آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کے خلاف ایف آئی آر درج

    Mon, 07 Oct 2024 21:40:03 
    آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کےخلاف گزشتہ ہفتے غازی آباد کے دسنا دیوی مندرپر حملے کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ الزام عائد کیا گیا ہے کہ ’’محمد زبیر اور دیگر ۲؍ مسلم لیڈران، جن میں ارشد مدنی اوراسدالدین اویسی، نے شہر کے اطراف مسلمانوں کومشتعل کرنے کی کوشش کی اور انہیں ترغیب دی کہ وہ دسنا میں شیوشکتی دھام مندر پر حملہ کرنے کیلئے باہر کے لوگوں کو جمعہ کریں۔‘‘