Sun, 16 Aug 2020 19:41:46
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ، شمالی ساحلی آندھراپردیش کے اضلاع مشرقی گوداوری، مغربی گوداوری اور یانم میں بعض مقامات پر شدید سے شدید ترین بارش کا امکان ہے۔
View more
Sun, 16 Aug 2020 19:38:30
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بی جے پی اور آر ایس ایس پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی، آر ایس ایس ہندوستان کا فیس بک اور واٹس ایپ ہر قبضہ ہے اور وہ ان کے ذریعے فرضی خبریں اور نفرت پھیلاتے ہیں۔
View more
Sun, 16 Aug 2020 19:35:31
خوفناک اور جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس کی زد میں آنے سے دنیا بھر میں ہلاک شدگان کی تعداد 7.70 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اس وبا سے 2.13 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
View more
Sun, 16 Aug 2020 17:52:25
اتوار صبح کو شروع ہونے والی زبردست بارش دوپہر تک جاری رہی جس کے نتیجے میں تمام علاقوں میں عام زندگی درہم برہم ہوگئی۔ ایک طرف بھٹکل میں کئی علاقے پانی میں ڈوبے نظر آئے تو وہیں نیشنل ہائی وے پر جگہ جگہ تالاب کے مناظر نظر آئے۔ اُڈھرپڑوسی علاقہ بیندور تعلقہ کے ناگور کے قریب بحر عرب میں ایک ماہی گیری کشتی طوفانی ہواوں کے نتیجے میں اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں چار ماہی گیر سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہ
View more
Sun, 16 Aug 2020 12:08:03
یاست کرناٹک میں ایک ہی دن 8،818 لوگوں کے کورونا پوزیٹیو ہونے کا معاملہ سامنے آنے سے ہلچل مچ گئی ہے۔ اس طرح ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد 2،19،926 سے زیادہ ہوگئی ہے۔
View more
Sun, 16 Aug 2020 11:50:42
لداخ میں چین کے ساتھ تنازعہ کے حوالہ سے کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ایک مرتبہ پر وزیر اعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ملک وزیر اعظم نریندر مودی کے سوا ہر شہری کو ہندوستانی فوج کی صلاحیت پر بھروسہ ہے۔
View more
Sun, 16 Aug 2020 11:34:12
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین سفارتی بحالی کے رُخ پر مختلف سیاسی اور حکومتی حلقوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔
View more
Sun, 16 Aug 2020 11:29:22
سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وبا کے تناظر میں نئے تعلیمی سال کے دوران میں پہلے سات ہفتے تک طلبہ وطالبات کی آن لائن فاصلاتی تدریس کا سلسلہ جاری رہے گا اور اس کے بعد ان کے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
View more
Sun, 16 Aug 2020 11:16:02
سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے یس بینک کے ڈائریکٹر رانا کپور کی عبوری ضمانت کی درخواست کو جمعہ کے روز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے میں کلیدی ملزم ہے جس نےہزاروں کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کے جرم میں فعال کردار ادا کیا ہے ۔ گرفتاری سے قبل ضمانت کی درخواست کو سی بی آئی کے خصوصی جج ایس یو واڈگاؤنکرنے مسترد کر دیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy