Fri, 14 Aug 2020 21:56:59
11 اگست کی رات پیش آئے تشدد کے واقعات کے بعد شہر کے ڈی جے ہلی ، کے جی ہلی اور کاول بیسندرا علاقوں میں حالات پوری طرح قابو میں آچکے ہیں ۔ احتیاطی طور پر ان علاقوں میں حفاظتی انتظامات مزید پختہ کردئے گئے ہیں ۔
View more
Fri, 14 Aug 2020 21:49:01
وزارت دفاع نے کورونا وبا کے تناظر میں یوم آزادی کی تقریبات میں لال قلعہ پر جھنڈا لہرانے کے خصوصی انتظامات کیے ہیں اور اس بار مہمانوں کو دو گز کی دوری پر ماسک کے ساتھ بیٹھنا پڑے گا۔
View more
Fri, 14 Aug 2020 21:41:51
کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد کی آگ ابھی ٹھنڈی بھی نہیں ہوئی کہ ریاست کے چکمنگلورو میں آدی شنکراچاریہ کے مجسمہ کی چھت پر عید میلاد النبی کا جھنڈا پائے جانے سے علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی۔ یہ جھنڈا بارش کی وجہ سے بھیگا ہوا تھا اور اسے جمعرات کے روز شنکراچاریہ کے مجسمہ پر بنی چھتری پر رکھ دیا گیا تھا۔
View more
Fri, 14 Aug 2020 21:38:05
راجستھان میں چل رہے گھمسان کے درمیان گزشتہ روز پائلٹ کے گہلوت خیمہ میں واپسی اور سیاسی بحران کے خاتمہ کے بعد جمعہ کے روز گہلوت حکومت نے اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا۔
View more
Fri, 14 Aug 2020 21:33:04
یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں 926 پولس اہلکاروں کو پولس میڈل سے نوازا گیا ہے، جن میں سے 215 پولس اہلکاروں کو بہادری کا میڈل، 80 اہلکاروں امتیازی کاموں کے لیے صدر جمہوریہ کا تمغہ اور 631 اہلکاروں کو خصوصی خدمات کے لیے صدرجمہوریہ کے تمغے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
View more
Fri, 14 Aug 2020 21:29:53
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کے روز کہا کہ دنیا کے بڑے ممالک میں کورونا ویکسین تیارکرنے کی دوڑ کے درمیان حکومت کو یہ ویکسین آسانی سے دستیاب کرانے کی سمت میں ایک جامع حکمت عملی پر کام کر نا چاہئے۔
View more
Fri, 14 Aug 2020 21:24:07
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ملک میں کورونا وبا کے خطرے پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے جمعہ کے روز کہا کہ اس کا سب سے زیادہ اثر غریبوں پر ہوا ہے اور حکومت نے اس کے اثر سے نجات دلانے کے لئے کئی فلاحی قدامات کئے ہیں جس کی وجہ سے درہم برہم زندگی کی پریشانیاں کم ہوئی ہیں۔
View more
Fri, 14 Aug 2020 21:18:02
جمعرات کی شب میں پانڈیشور میں واقع مولانا آزاد اقلیتی بھون پر شرپسندوں کی طرف سے پتھراؤ کیے جانے کی واردات پیش آئی ہے، جس کے بارے میں آج جمعہ کے دن صبح میں جانکاری ملی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy