Thu, 13 Aug 2020 12:28:41
سری نگر کہ جموں و کشمیر کے نو منتخب لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ پنچایت اراکین اور سیاسی کارکنوں کے لئے بہتر سے بہتر سیکورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔ تاہم انہوں نے پنچایت اراکین اور سیاسی کارکنوں سے دبے الفاظ میں کہا کہ انہیں بھی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔
View more
Thu, 13 Aug 2020 12:21:54
بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کو دو مہینے ہونے جا رہے ہیں لیکن اب تک ان کی مبینہ خود کشی کی وجہ کا پتا نہیں لگایا جا سکا ہے اور اب جانچ پر بھی سیاست کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا سوشانت کو انصاف دلانے کے لئے لگاتار مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز سوشانت کے اہل خانہ نے ایک خط لکھ کر اپنے درد کو بیان کیا تھا اور اب ان کی بہن شویتا نے سی بی آئی جانچ کے لئے آواز اٹھائی ہے۔
View more
Thu, 13 Aug 2020 12:17:04
متحدہ عرب امارات کی قومی ایمرجنسی کرائسِس اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عاید کردہ پابندیوں میں مزید نرمی کردی ہے اور بیرون ملک مقیم یو اے ای کے مکینوں کو بدھ سے واپسی کے لیے اب حکام سے پیشگی منظوری لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
View more
Thu, 13 Aug 2020 12:09:24
راجستھان میں اقتدار پر قبضہ کرنے کی بی جے پی کی کوشش ناکام ہونے پر شیوسینا نے اس کا مذاق اڑاتے ہوئے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ زعفرانی پارٹی کا اگلا نشانہ مہاراشٹر ہوسکتاہے۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی کے ترجمان اخبار ’سامنا‘ نے اپنے اداریے میں بی جے پی کو کوشش کرکے دیکھ لینے کا چیلنج کیا ہے۔
View more
Thu, 13 Aug 2020 12:04:48
بنگلورو میں فیس بک پر نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی آمیز پوسٹ کے سبب پھوٹ پڑنے والے تشدد کے بعد پولیس نے کم از کم 110؍ افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ فساد میں ملوث 145؍ افراد کی شناخت کرلی گئی ہے۔ا
View more
Thu, 13 Aug 2020 12:00:30
کانگریس صدر سونیا گاندھی اور سابق صدر راہل گاندھی نے مرکزی حکومت کے ماحولیاتی اثرات کی تشخص (ای آئی اے) 2020 کو لے کر وزیراعظم نریندرمودی پر حملہ کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ یہ تجویز ماحولیات مخالف ہے اور اس سے آلودگی کو فروغ دینے والے لوگوں کا حوصلہ بڑھے گا۔ سونیا گاندھی نے انگریزی کے ایک اخبار میں اس سلسلے میں چھپے اپنے مضمون کے ذریعہ حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا کہ اسے معلوم ہونا چاہئے کہ ہمارا م
View more
Thu, 13 Aug 2020 11:54:50
دہلی اور این سی آر میں موسم نے اچانک کروٹ لے لی ہے اور رات سے لگاتار بارش ہو رہی ہے۔ اس سے لوگوں کو امس والی گرمی سے تو راحت مل گئی لیکن دہلی کی سڑکیں پانی سے بھر چکی ہیں۔ کئی مقامات میں پانی بھرنے کی وجہ سے ٹریفک جام کی صورت حال پیدا ہوگئی اور لوگوں کو لمبے جام کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دہلی میں رات سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ صبح کے بعد بھی جاری رہا۔
View more
Thu, 13 Aug 2020 11:50:12
کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے کیسز کے درمیان اب ہندوستان 47 ہزار سے زیادہ ہلاکتوں کے ساتھ چوتھے مقام پر بنا ہوا ہے۔ ہندوستان سے آگے اب صرف امریکہ، برازیل اور میکسیکو ہی رہ گئے ہیں۔ اس سے پہلے برطانیہ چوتھے مقام پر تھا۔ برطانیہ میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 41 ہزار سے زیادہ افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔
View more
Thu, 13 Aug 2020 11:36:50
سابق وزیراعظم و جنتا دل (سیکولر) کے قومی صدر ایچ ڈی دیوےگوڑا نے ریاستی حکومت سے بنگلور میں ہوئے تشدد میں شامل لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy