Thu, 20 Aug 2020 21:00:54
کورونا بیماری کے تعلق سے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے نے بیلگاوی میں جو متنازع بیان دیا تھا اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جن شکتی ویدیکے کے صدر مادھو نائک نے کہا کہ ایم پی کے اس بیان سے عوام کے اندر الجھن پیدا ہوگئی ہے۔ اس لیے اس معاملے کی سی بی آئی سے تحقیقات کروانا ضروری ہے۔
View more
Thu, 20 Aug 2020 20:55:55
کمٹہ کے تدڈی علاقے میں بحیرہ عرب میں ماہی گیری کے لئے نکلی ہوئی مشینی کشتی سمندر میں غرقاب ہوگئی۔ یہ کشتی کیسری موہن ہری کنترا نامی شخص کی ملکیت تھی۔
View more
Thu, 20 Aug 2020 20:52:52
بھٹکل کے رکن اسمبلی سنیل نائک بھی اب کورونا کی زد میں آگئے ہیں جس کی تصدیق خود ایم ایل اے نے اپنے فیس بک پوسٹ پر کرتے ہوئے کہا ہے کہ طبیعت ناساز ہونے کے بعد میرا ٹیسٹ کیا گیا جس کا نتیجہ پوزیٹیو نکلا ہے۔
View more
Thu, 20 Aug 2020 13:39:12
بدھ کے دن جاری کی گئی ہیلتھ بلیٹین کے مطابق ضلع شمالی کینرا میں کووڈ کے 131تازہ معاملے سامنے آئے ہیں، جن میں بھٹکل کے 12معاملے شامل ہیں۔جبکہ 133افراد صحت یاب ہوئے ہیں جن میں بھٹکل کے 47افراد شامل ہیں۔
View more
Thu, 20 Aug 2020 13:35:48
شیرالی الوے کوڈی سے بحیرہ عرب میں مچھلیوں کا شکار کرنے کے لئے نکلے ہوئے مچھیروں کے جال میں ایک بہت بڑا مگر مچھ پھنس گیا۔جسے ساحل پر لانے کے بعد دیکھنے والوں کی بھیڑ لگ گئی۔
View more
Thu, 20 Aug 2020 13:16:50
بس کو اغوا کرنے والے افراد اور پولیس کے مابین جمعرات کی صبح تصادم ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس کے مطابق تھانہ فتح آباد علاقہ میں چیکنگ کے دوران ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی اور جوابی کارروائی میں ایک ملزم کے پیر میں گولی لگی ہے، جبکہ دیگر ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
View more
Thu, 20 Aug 2020 13:13:20
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ مملکت عرب امن منصوبے کی بنیاد پر امن کے قیام کے حوالے سے پابند ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کے روز جرمنی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ سعودی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ اسرائیل کے جانب دارانہ اقدامات فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان امن کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔
View more
Thu, 20 Aug 2020 13:05:42
جھارکھنڈ ریاستی کانگریس نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کو دوراندیش بتایا اور کہا کہ ملک کے سب سے نوجوان وزیراعظم نے ہندوستان کو 21ویں صدی میں لے جانے کی بنیاد رکھی۔ ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدرایسوسی ایٹ وزیر خزانہ ڈاکٹر رامیشور اورانو نے سابق وزیراعظم بھارت رتن راجیو گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر بدھ کو دارالحکومت رانچی میں سوشل ڈسٹینسنگ کے ساتھ پروگرام منعقد کر کے انہیں جذباتی خراج عقیدت پیش کی
View more
Thu, 20 Aug 2020 12:57:07
مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر میں سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 100 کمپنیوں کو فوراً واپس بلانے کا حکم جاری کیا ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے بدھ کے روز جاری کیے گئے سرکاری حکم نامے کے مطابق جموں و کشمیر میں سی آر پی ایف کی تعیناتی کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy