Tue, 08 Sep 2020 22:57:38
یہاں منڈلّی گرام کے نستار ساحل سے سمندری ریت غیر قانونی طور نکالے جانے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ماہی گیروں کے ایک وفد نے کاروار میں ڈپٹی کمشنر کو ایک میمورنڈم پیش کیا ۔
View more
Tue, 08 Sep 2020 13:29:12
تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے سابق وزیراعظم نرسمہا راو کو بھارت رتن دینے کے لئے مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے ایک قرارداد ریاستی اسمبلی میں پیش کی ہے۔ انہوں نے متحدہ آندھراپردیش کے وزیراعلی، مرکزی وزیر اور پھر وزیراعظم کے طور پر نرسمہا راو کی ملک کے لئے خدمات کو یاد کیا۔
View more
Tue, 08 Sep 2020 13:27:21
ہندوستان نے ایل اے سی (حقیقی کنٹرول لائن) پر فائرنگ کے چین کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ ہندوستانی فوجیوں نے نہیں بلکہ چینی فوجیوں نے کی ہے۔
View more
Tue, 08 Sep 2020 13:24:27
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کے روز سرکاری کمپنیوں میں حصص فروخت کرنے کے معاملے پر مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی 'سرکاری کمپنی بیچو' مہم چلا رہے ہیں۔ ایک خبر شیئر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے حکومت اور وزیر اعظم مودی پر حملہ بولا۔
View more
Tue, 08 Sep 2020 12:45:48
ممبئی فلم انڈسٹر ی یا بالی ووڈ کی دنیا میں تہلکہ مچانے والے سوشانت مرڈر کیس کے ساتھ منشیات کی کالی دنیا یا ڈرگ مافیا کے جس خطرناک جال کی نشاندہی ہورہی ہے اور جس کی لپیٹ میں کنڑا فلم انڈسٹری یا ’سینڈل (صندل) ووڈ‘)بھی آگئی ہے اس سے کم از کم اتنا ہوا ہے کہ کرناٹکا میں سیاست دان ، انتظامیہ اورمحکمہ پولیس منشیات کے استعمال کرنے اور اس کو بیچنےوالوںکے خلاف پھر ایک بار سرگرم ہوگئے ہیں۔
View more
Tue, 08 Sep 2020 12:38:16
بہار میں این ڈی اے کےاتحادیوں کے درمیان سیٹوں کی رسہ کشی کے بیچ پیر کو نئی دہلی میں ایل جے پی کے بہار پردیش کے پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں اراکین نے اس بات پر زور دیا کہ اسمبلی الیکشن میں رام ولاس پاسوان کی پارٹی جے ڈی یو کے مقابلے میں اپنے امیدوار میدان میں اتارے۔
View more
Tue, 08 Sep 2020 12:32:36
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کے ذریعہ مودی سرکار پر اپنے حملوںکا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پیر کو اس پر غیر ضروری طور پر سرکاری کمپنیوں کو بیچ کر روزگار کو تباہ کرنے اور اپنے ’’دوستوں ‘‘ کو اس کا فائدہ پہنچانےکا الزام عائد کیا۔
View more
Tue, 08 Sep 2020 12:29:31
جھارکھنڈ کے وزیراعلی ہیمنت سورین نے نئی تعلیمی پالیسی کے دوررس نتائج کی نشاندہی کرتے ہوئے پیر کو کہاکہ نئی تعلیمی پالیسی نجکاری اور کمرشلائزیشن کو فروغ دے رہی ہے جس سے مواقع کی یکسانیت کے بنیادی حق پر حملہ ہوگا۔
View more
Tue, 08 Sep 2020 12:01:41
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے معاملہ میں ہندوستان اس وقت سر فہرست ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 75809 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی اثنا میں ریکارڈ 1133 افراد کی جان چلی گئی۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 2 ستمبر کے بعد سے ملک میں روزانہ ایک ہزار سے زیادہ افراد فوت ہو رہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy