Sat, 12 Dec 2020 19:22:29
مرکز کے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کا آج 17 واں دن ہے۔ کسان تینوں قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دہلی بارڈر پر ڈٹے ہوئے ہیں اور احتجاج کو تیز کررہے ہیں۔
View more
Sat, 12 Dec 2020 19:14:13
کانگریس نے ہفتے کے روز یہ دعوی کیا ہے کہ گذشتہ دنوں مرکزی زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کے دوران 11 کسانوں کی موت ہوگئی اس کے باوجودمرکز میں بی جے پی حکومت کا دل نرم نہیں ہوا۔
View more
Sat, 12 Dec 2020 12:45:45
چارہ گھوٹالہ میں سزا یافتہ راجد سپریمو لالوپرساد یادو کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ایک بار پھر ملتوی کردی گئی ہے۔ اب اس کی سماعت 6 ہفتوں کے بعد ہوگی، جمعہ کو ہونے والی سماعت میں لالو پرساد کے وکیل نے سی بی آئی کے دعوے پر جواب داخل کرنے کے لئے وقت مانگاتھا، اس کے بعد عدالت نے 6 ہفتوں بعد سماعت طے کی ہے۔
View more
Sat, 12 Dec 2020 12:36:06
جنا وادی مہیلا سنگھٹن سے جڑی ہوئی کارکنان نے جمعرات کے دن گلبرگہ شہر میں کرناٹک اسمبلی میں حال ہی میں منظور شدہ مخالف ذبیحہ گائے بل کی کاپیاں احتجاج کے طور پر نذر آتش کردیں ۔
View more
Sat, 12 Dec 2020 12:31:47
ودھان سبھا اسپیکر وجئے کمار سنہا اور اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کے مابین ’’تنازعہ‘‘ تھمابھی نہیں تھا کہ اسی دوران بہار میں بڑھتے ہوئے جرائم کے گراف پر تیجسوی یادو نے بی جے پی اور جے ڈی یو دونوں کو سوشل میڈیاپرنشانہ پر لے لیا۔
View more
Sat, 12 Dec 2020 12:24:24
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت شدید ٹھنڈ کے باوجود تحریک کرنے کے لئے مجبور کسانوں کی بات سننے کو تیار نہیں ہے اس لئے اسے بتانا چاہئے کہ کسانوں کو ابھی کتنی قربانی دینی ہوگی۔
View more
Sat, 12 Dec 2020 12:19:28
مودی سرکار سے سڑک پر لوہا لینے کے ساتھ ہی کسان متنازع زرعی قوانین کے خلاف سپریم کورٹ بھی پہنچ گئے ہیں ۔ عدالت سے ان قوانین کو کالعدم قراردینے کی اپیل کرتےہوئے بھارتیہ کسان یونین نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ قوانین کسانوں کو کارپوریٹ کمپنیوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیں گے۔
View more
Sat, 12 Dec 2020 12:13:07
بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے قافلے پر پتھرائو کے بعد مرکزی حکومت اور مغربی بنگال سرکار کے درمیان ٹکراؤ جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy