Sun, 13 Dec 2020 12:16:38
کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے میں پیش پیش رہنے والی سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی) کے سی ای او ادار پونہ والا کا کہنا ہے کہ رواں مہینے کے آخر تک ملک میں کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت مل سکتی ہے اور جنوری سے یہاں ٹیکہ کاری کی مہم شروع ہوسکتی ہے۔
View more
Sun, 13 Dec 2020 12:11:54
’لو جہاد‘ کو لے کر ہندوتوا لیڈروں کی شعلہ بیانی رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ بی جے پی رکن پارلیمان ساکشی مہاراج ’لو جہاد‘ کے تعلق سے کئی بار زہر انگیز بیانات دے چکے ہیں اور اب ایک بار پھر ان کا تازہ بیان سامنے آیا ہے جو ہندو-مسلم اتحاد پر کاری ضرب لگاتا ہوا معلوم پڑ رہا ہے۔
View more
Sun, 13 Dec 2020 12:07:20
سپریم کورٹ میں آج فیملی پلاننگ سے متعلق ایک عرضی سے وابستہ معاملہ میں مرکزی حکومت نے اپنا حلف نامہ داخل کیا ہے۔ آبادی کنٹرول کو لے کر مرکزی حکومت کا کہنا ہے کہ کسی کو زبردستی فیملی پلاننگ کیلئے مجبور نہیں کیا جاسکتا ہے۔
View more
Sun, 13 Dec 2020 12:01:08
حکومت کرناٹک کی طرف سے انسداد گؤ کشی قانون کی کونسل میں منظوری کیلئے ایک غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے غیر معینہ مدت تک ملتوی شدہ کونسل کے اجلاس کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔
View more
Sat, 12 Dec 2020 20:26:06
نئے زرعی قوانین کے تحت انتظامیہ کی جانب سے فوری کاروائی کرتے ہوئے کسانوں کے مفاد میں بڑا فیصلہ لیتے ہوئے رائس مل معاہدہ قیمت پر دھان لینے کا حکم دیا گیا ہے۔
View more
Sat, 12 Dec 2020 20:16:49
جموں،سرینگر قومی شاہراہ کو برفباری کے بعد بند کردیا گیا ہے، جبکہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈا کے گورمول گاؤں میں شدید بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے باعث آٹھ کنبے کو محفوظ مقامات پر لے جایا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy