Sat, 13 Mar 2021 11:39:21
مہاراشٹر سمیت ہندوستان کی چھ ریاستوں میں ایک بار پھر سے کورونا انفیکشن کا قہر بڑھتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ محکمہ صحت کی طرف سے شام کے تقریباً سات بجے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 15 ہزار 817 لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اتنے ہی وقت میں 56 لوگوں کی موت ہو گئی۔ قابل ذکر یہ بھی ہے کہ جمعرات کو 14 ہزار 317 لوگ کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔
View more
Sat, 13 Mar 2021 11:34:39
کانگریس نے آج ایک پریس کانفرنس میں بی جے پی پر بڑا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا گھوٹالہ کرنے والی کمپنی ’سدھی ونایک لاجسٹک لمیٹڈ‘ (ایس ایل ایل وی) کے ساتھ رشتہ رہا ہے۔
View more
Sat, 13 Mar 2021 11:29:07
مہاراشٹر میں کورونا وبا کا قہر جاری ہے جس کی وجہ سے ریاست میں طبی بحران بڑھتا نظر آ رہا ہے۔ہر دن نئے اعداد و شمار سامنے آ رہے ہیں ۔ کل کے اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں 15,817نئے معاملے سامنے آئے ہیں ۔ اس دوران مہاراشٹر سے خبر ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے 56 افراد کی موت ہو گئی ہے۔
View more
Sat, 13 Mar 2021 09:14:25
آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم طالبہ نے چوہے مار دوا کھا کر خود کشی کر لی ہے۔ ہلاک ہونے والی طالبہ کا نام یشاوینی (13سال) بتایا گیا ہے۔
View more
Sat, 13 Mar 2021 08:46:48
’ون نیشن ون راشن کارڈ‘ سسٹم کو ملک کی 17 ریاستوں میں نافذ کردیا گیا ہے- اس میں شامل ہونے والی ریاستوں میں اتراکھنڈ کا نام بھی جڑگیاہے-
View more
Sat, 13 Mar 2021 08:43:36
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ آج با بائے قوم مہاتماگاندھی کے تاریخی ڈانڈی مارچ کی 91 ویں سالگرہ ہے لیکن بی جے پی حکومت انگریزوں کی طرح سلوک کرکے ستیہ گرہ کو کچل رہی ہے مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ باپو کے ڈانڈی مارچ کی روایت آج ملک کے کسان قائم کررہے ہیں -
View more
Sat, 13 Mar 2021 08:39:30
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کرناٹک کے سینئر وکیل محمد غوث شکرے کمال کو کرناٹک ہائی کور ٹ کے اڈیشنل جج کے طو ر پر مقرر کیا ہے۔
View more
Sat, 13 Mar 2021 08:24:35
سپریم کورٹ نے آج حکومت کو نوٹس بھیج کر سوال پوچھا ہے کہ کیا کسی شہری کو عدالت آنے سے روکا جا سکتا ہے؟ 1991 کے ’پلیسس آف ورشِپ ایکٹ‘ کو چیلنج کرنے والی عرضی میں یہ سب سے اہم سوال اٹھایا گیا ہے-
View more