Wed, 31 Mar 2021 12:44:43
یکم اپریل یعنی جمعرات سے روزمرہ کے استعمال میں آنے والی چیزوں میں مہنگائی کا تڑکا لگنے والا ہے، نئے مالی سال میں دودھ ، بجلی، ایئرکنڈیشنر، موٹرسائیکلیں، اسمارٹ فون اور ہوائی سفر مہنگا ہونے جا رہا ہے۔ نئے مالی سال میں الیکٹرانک آلات کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگا۔ آئیے جانتے ہیں کہ یکم اپریل 2021ء سے کن چیزوں کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، جس کی وجہ سے عام آدمی کو مہنگائی کا زور کا جھٹکا لگنے والا ہے۔
View more
Wed, 31 Mar 2021 12:26:09
ارریہ میں پلاسی کے کبیا گائوں میں ایک ہی کنبہ کے 6 بچوں کی آگ میں جلنے سے موت ہوگئی۔ ان کی عمر ڈھائی سے5 سال بتائی جارہی ہے۔ یہ سبھی ایک کمرے میں مکے کے بھٹے پکا رہے تھے۔پاس میں ہی مویشیوں کا سوکھا چارا رکھا تھا، جس میں چنگاری سے آگ لگ گئی۔ دوسرے بچے چیخے، تو گھروالے موقع پر پہنچے، لیکن تب تک دیر ہوچکی تھی۔
View more
Wed, 31 Mar 2021 11:51:33
کانگریس کے ایک وفد نے آج چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی اور اس سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی پر آسام اسمبلی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے شکایت درج کرائی ہے۔
View more
Wed, 31 Mar 2021 11:39:07
بنگلورو میں کووڈ۔ 19کی دوسری لہر کی وباء کی تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے8آئی اے ایس افسران کو زونس کے لئے کو آرڈینیٹرز کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔
View more
Wed, 31 Mar 2021 11:34:57
بنگلورو میں کورونا وائرس کے معا ملات میں اضافہ کے پیش نظر بروہت بنگلور مہانگر پا لیکے(بی بی ایم پی) نے احتیاطی اقدامات کر تے ہو ئے ہوئے ہوائی جہازوں کے ذریعہ شہر پہنچنے والے ہر ایک بین الا قوامی مسافر کا آر ٹی پی سی آر ٹسٹ لاز می قرار دیا ہے۔
View more
Wed, 31 Mar 2021 11:26:44
میانمار میں اس سال فروری میں ہوئے فوجی تختہ پلٹ کے خلاف چل رہے احتجاجی مظاہروں میں ہلاک ہونے والے جمہوریت حامی مظاہرین کی تعداد 500 سے زائد ہو گئی ہے۔
View more
Wed, 31 Mar 2021 11:22:31
دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسودیا کی صدارت میں دہلی بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی پہلی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں تعلیمی سیشن 2022-2021 سے اس کے کام کاج کے ساتھ ساتھ بورڈ کے رکن /نامزد اراکین کا تعارف اور بورڈ کے ویژن سے مطلع کروانا تھا۔
View more
Wed, 31 Mar 2021 11:17:01
اڑان اسکیم کے تحت ملک کے دور دراز علاقوں کو مربوط کرنے کے لئے، پچھلے تین دنوں میں 22 نئے روٹوں پر فضائی شروع کی گئی، جن میں سے چھ روٹ شمال مشرقی خطے میں ہیں۔ اڑان اسکیم کے تحت شیلانگ (میگھالیہ) سے اگرتلہ (تری پورہ) جانے والی پہلی براہ راست پرواز آج شروع ہوئی۔ اس سے قبل کل شیلانگ (میگھالیہ) سلچر (آسام) کے روٹ پر پروازیں شروع ہوئی تھیں۔ اس موقع پر وزارت شہری ہوا بازی اور ائیرپورٹ اتھارٹی کے اعلی ا
View more
Wed, 31 Mar 2021 11:14:41
ملک میں بے روزگاری عروج پر ہے تاہم مرکزی حکومت کی اس جانب کوئی توجہ نہیں ہے کیونکہ وہ پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تشہیر کاری میں مصروف ہے۔ گزشتہ سال 25 مارچ کو کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی بحران تاحال برقرار ہیں۔ دریں اثنا کورونا کی دوسری لہر نے بھی دستک دے دی ہے، جو نجی شعبے میں کام کرنے والوں کے لئے خطرہ کا اشارہ ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy