Wed, 31 Mar 2021 20:37:58
اسٹار ہندوستانی خواتین بلے باز اور خواتین ٹی 20 کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور کورونا وائرس سے متاثر پائی گئی ہیں۔ کورونا کے ہلکے علامات محسوس ہونے کے بعد انہوں نے اپنا کورونا ٹسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ آج مثبت آئی ۔
View more
Wed, 31 Mar 2021 20:09:51
الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلے کی پولنگ سے قبل نندی گرام میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ نندی گرام میں ممتا بنرجی کے خلاف ان کے سابق معاون سویندو ادھیکاری انتخاب لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے دسمبر میں ہی ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
View more
Wed, 31 Mar 2021 20:07:17
مغربی بنگال میں دورے مرحلہ کی ووٹنگ سے ایک روز قبل ٹی ایم سی کی سربراہ ممتا بنرجی نے حزب اختلاف کی جماعتوں کے لیڈران کو خط لکھا ہے۔ ممتا بنرجی نے خط کے ذریعے اپوزیشن لیڈران سے اپیل کی ہے کہ جمہوریت کی بقا کے لئے بی جے پی کے خلاف متحد ہو جائیں۔
View more
Wed, 31 Mar 2021 20:04:22
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال، راجنا سرسلہ، کریم نگر، پداپلی، جئے شنکر بھوپال پلی، کھمم، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، محبوب آباد، ورنگل رورل، ورنگل اربن، جنگاوں، محبوب نگر، ونپرتی، نارائن پیٹ، مُلگ، بھدرادری کوتہ گوڑم اور جوگولامباگدوال میں بعض مقامات پر شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔
View more
Wed, 31 Mar 2021 19:58:49
دہلی کے صفدرجنگ اسپتال میں بدھ کی صبح سویرے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ محکمہ فائر فائر نے بتایا کہ عمارت کی پہلی منزل پر آئی سی یو وارڈ کے ایچ بلاک میں وارڈ نمبر 11 میں آگ لگ گئی تھی۔
View more
Wed, 31 Mar 2021 19:54:44
ایندھن قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے عام آدمی کس قدر پریشان ہے اس کی مثال کرناٹک کے شہر بنگلوروں میں اس وقت منظر عام پر آئی جب ایک پریشان حال کیب ڈرائیور نے خود سوزی کر لی۔ خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کے مطابق ڈرائیور نے ایندھن قیمتوں میں ہوئے بے تحاشہ اضافہ کے سبب ابتر معاشی حالات کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا۔
View more
Wed, 31 Mar 2021 19:50:17
سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا اور ان کی اہلیہ دونوں کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ انہوں نے خود ٹوئٹ کر کے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے خود کو قرنطین کر لیا ہے۔
View more
Wed, 31 Mar 2021 19:47:24
دہلی حکومت نے ای-رکشہ لرننگ لائسینس کے لیے درخواست گذاروں کو بغیر کسی اپوئنٹمنٹ کے براہ راست متعلقہ لائسینسنگ اتھارٹی میں رابطہ کرنے کی اجازت دینے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔
View more
Wed, 31 Mar 2021 19:43:07
عشرت جہاں انکاؤنٹر معاملہ میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے کرائم برانچ کے تین ملزم پولیس افسران ترون باروٹ، انجو چودھری اور گریش سنگھل کو تمام الزامات سے بری کر دیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy