Sun, 04 Apr 2021 12:33:09
دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے ہفتہ کے روز مولانا آزاد میڈیکل کالج میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کورونا ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کی۔ انہیں ہندوستان بائیوٹیک کی جانب سے تیار کردہ کوویکسین کا ٹیکہ لگایا گیا۔
View more
Sun, 04 Apr 2021 12:29:35
الیکشن کمیشن نے آسام کے وزیر اور بی جے پی کے لیڈر ہیمنت بسوا سرما کی انتخابی تشہیر پر عائد پابندی کی مدت میں تخفیف کر کے اسے 48 گھنٹے سے 24 گھنٹے کر دیا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ مثالی ضابطہ اخلاق کے تمام التزامات پر عمل کریں گے، جس کے بعد تشہیر پر پابندی کی مدت میں کمی کر دی گئی۔ اس پر کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے نشانہ لگایا ہے۔
View more
Sun, 04 Apr 2021 12:24:31
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ کے معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ شتابدی رائے اور ترجمان کنال گھوش کی جائیداد ضبط کرکی ہے ۔
View more
Sun, 04 Apr 2021 12:16:16
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین ای وی ایم معاملے میں الیکشن کمیشن کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ کمیشن گڑ بڑی کرنے پر اتر گیا ہے اور وہ غیر جانبد اری کو بھول گیا ہے۔
View more
Sun, 04 Apr 2021 12:09:59
موبائل پر پب جی گیم نے ایک تیرہ سالہ معصوم لڑکے کی جان لے لی جو اپنے دوستوں کے ساتھ پب جی کھیلا کرتا تھا۔ واردات قریبی علاقہ اُلال میں اتوار کی صبح پیش آئی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق الال پولیس اسٹیشن کے حدود میں کے سی روڈ علاقہ سے سنیچر کی شام کو تیرہ سالہ لڑکا عاکف لاپتہ ہوگیا تھا، مگر آج اتوار صبح کی نعش برآمد ہوئی ۔ اس تعلق سے پولس نے عاکف کے ایک دوست کو گرفتار کرلیا ہے۔
View more
Sun, 04 Apr 2021 12:04:23
نیشنل کانفرنس نے ملک خصوصاً جموں و کشمیر میں کورونا معاملات کے بے تحاشہ اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وبائی بیماری کی روک تھام کے لئے جنگی بنیادوں پر ٹھوس اور کارگر اقدامات اٹھائیں اور وقت رہتے حالات پر قابو پا لیں۔
View more
Sun, 04 Apr 2021 12:01:32
ہریانہ میں بی جے پی اور پارٹی لیڈروں کا زرعی قوانین کے تئیں احتجاج جاری ہے۔ ہفتے کے روزوزیر اعلیٰ منوہر لال بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اروند شرما کے والد کی 17 ویں میں شامل ہونے کیلئے روہتک پہنچے۔
View more
Sun, 04 Apr 2021 11:55:10
اگرچہ ملک میں کورونا وائرس بڑھ رہا ہولیکن نے مسافر ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے ریلوے نے غیر جنرل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت ریلوے نے ٹویٹ کرکے اس کے بارے میں آگاہ کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy