Sun, 04 Apr 2021 21:34:29
کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے اتوار کے روز چھتیس گڑھ میں نکسلیوں کے ساتھ مقابلے میں سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر غم کا اظہار کیا۔انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ چھتیس گڑھ میں انکاؤنٹر میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے اہل خانہ سے میری تعزیت۔ہفتے کے روز نکسل حملے میں 22 فوجی شہید ہوئے ہیں۔
View more
Sun, 04 Apr 2021 21:12:25
انڈونیشیا میں مال بردار جہاز اور ماہی گیروں کی کشتی کے درمیان خوفناک تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 17 ماہی گیر لاپتہ ہوگئے جن کے زندہ ملنے کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔
View more
Sun, 04 Apr 2021 21:06:47
عالم اسلام کی عظیم شخصیت مفکراسلام امیرشریعت مولانامحمدولی رحمانی ؒ جنرل سکریٹری آل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈسپردخاک ہوئے۔آپ ؒ،اپنے والدامیرشریعت مولانامنت اللہ رحمانی ؒاورداداقطب عالم مولانامحمدعلی مونگیریؒ کے پہلومیں خانقاہ رحمانی کے احاطے میں ابدی نیندسوگئے۔
View more
Sun, 04 Apr 2021 21:00:40
حضرت مولانا ولی رحمانی صاحب کی ہمہ جہت بابصیرت حکمت و دانائی اور حوصلہ و ہمت و عزائم سے پر شخصیت تھی اسلامی علوم میں، ہر علوم، سیاست انتظامیہ حکومت قانون اور مسلمانوں کی تعلیمی معاشی سماجی صورتحال پر گہری نظر رکھتے تھے۔
View more
Sun, 04 Apr 2021 20:53:18
مغربی بنگال کی وزیراعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے اتوار کو الزام لگایا کہ اترپردیش اور بہار کے غنڈوں کو لاکر گجراتی بنگال پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
View more
Sun, 04 Apr 2021 20:48:52
شمالی ضلع بارہمولہ کے ٹنگمرگ میں واقع بابا ریشی مارکیٹ میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کو خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں کم از کم 28 دکانیں خاکستر ہوئیں۔
View more
Sun, 04 Apr 2021 20:45:51
مدھیہ پردیش میں کورونا کے کیسز بڑھنے اور اس پر قابو پانے کی جد و جہد کے درمیان آج دارالحکومت بھوپال سمیت ایک درجن شہروں میں اتوار کے روز لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا مکمل اثر نظر آیا۔ اس دوران سڑکیں سنسان نظر آئیں۔
View more
Sun, 04 Apr 2021 18:49:13
بھٹکل کی ایک مسجد میں نماز پڑھنے کےدوران ایک شخص کی قابل رشک موت واقع ہوئی ، جس کے بعد متعلقہ شخص کی میت کا آخری دیدار کرنے گھر پر کافی لوگ جمع ہوگئے۔
View more
Sun, 04 Apr 2021 13:22:56
بھٹکل رکن اسمبلی سنیل نائک نے عوام کی درخواست پر ان مقامات کا دورہ کیا جہاں پر نیشنل ہائی وے کے توسیعی کام کی وجہ سے عوام کو بے انتہا مسائل کا سامنا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy