Sun, 11 Jul 2021 00:06:23
وادی کشمیر میں کئی روز سے جاری شدت کی گرمیوں کے بیچ محکمہ موسمیات نے موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمہ کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں 11 جولائی سے 15 جولائی تک بارشیں متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران 11 اور 14 جولائی کو موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
View more
Sun, 11 Jul 2021 00:03:33
عام آدمی پارٹی (عآپ) کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے الزام لگایا کہ آبادی کنٹرول کے بہانے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت غریب عوام کو سرکاری اسکیم کے استفادے سے محروم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔
View more
Sun, 11 Jul 2021 00:01:26
دہلی پالیوشن کٹرول کمیٹی (ڈی پی سی سی) راجدھانی میں پھیل رہی آلودگی کے حوالہ سے سخت اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اسی ضمن میں ہفتہ کے روز صوتی آلودگی پھیلانے والوں پر عائد ہونے والے جرمانہ میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ نئے احکامات کے مطابق صوت آلوگی پھیلانے والوں کو ایک ہزار سے ایک لاکھ تک کا جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔
View more
Sat, 10 Jul 2021 23:58:14
وزیر اعلی ہریانہ کے فلائنگ اسکواڈ نے گروگرام کے ادھوگ وہار فیز 5 میں چلنے والے ایک اور غیر قانونی کال سینٹر کا پردہ فاش کیا ہے۔
View more
Sat, 10 Jul 2021 19:10:49
جمعہ بعد نماز عشاء متصلا سلمان آباد میں محلہ کے دو ننھے حفاظ کرام حافظ محمد ابن مناظر شوپا اور حافظ عزان ابن عبد العظیم قاسمجی کے اعزاز میں ایک مختصر اور بابرکت نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں دونوں بچوں کی ستائش کرتے ہوئے عزت افزائی کی گئی۔
View more
Sat, 10 Jul 2021 18:37:15
ساگر مالا منصوبے کے تحت ضلع شمالی کینرا میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ساتھ دو بندرگاہوں کی توسیع کے لئے ریاستی حکومت نے منظوری دے دی۔
View more
Sat, 10 Jul 2021 18:34:52
محمد نامی ایک شخص نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے کہ اس کی چھوٹی بیٹی ریحانہ (22 سال) اپنی بڑی بہن سودا کے شوہر مصطفیٰ کے ساتھ فرار ہوگئی ہے اور اس کا کوئی اتہ پتہ نہیں چل رہا ہے۔
View more
Sat, 10 Jul 2021 18:29:59
امیر الہند خامس منتخب ہونے کے بعد گزشتہ دنوں دارالعلوم دیوبند کے صدر المدرسین اور جمعیۃ علماء ہند کے صدر امیر الہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم شہر گلستان بنگلور کے دورہ پر تشریف لائے تھے۔ موقع کو غنیمت جانتے ہوئے جمعیۃ علماء کرناٹک نے مدرسہ علوم الشرعیہ، سجاپورہ، بنگلور میں ایک تہنیتی اجلاس منعقد کیا۔ جس میں جمعیۃ علماء کرناٹک کے اراکین عاملہ، مختلف اضلاع کے صدور ونظماء اور ریاست
View more
Sat, 10 Jul 2021 18:25:54
اُترپردیش کی یوگی ادتیہ ناتھ سرکارنے ملک کی کثیر آبادی والی ریاست کے لئے یوپی آبادی بل 2021 کا مسودہ تیار کرلیا ہے اور اس کو ویب سائٹ پر آپلوڈ کرتے ہوئے عوام سے 19 جولائی تک رائے مانگی ہے۔ اُترپردیش کے ریاستی لاء کمیشن عوام کی رائے کو غور کرنے کے بعد ریاستی سرکار کو رپورٹ سونپ دے گا۔ اس مسودہ میں اُترپردیش میں آبادی پر قابو پانے کے لئے قانونی حل کے راستے سُجھائے گئے ہیں اور دو
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy