Sun, 11 Jul 2021 12:22:59
مرڈیشور کے ساحل پر سیر و تفریح کے دوران دو نوجوان سمندری موجوں میں بہہ گئے جنہیں مقامی ماہی گیروں نے اپنی جان پر کھیل کر بچا لیا۔
View more
Sun, 11 Jul 2021 12:17:51
اڈپی ضلع بی جے پی کی طرف سے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وشنو وردھن کو ایک میمورنڈم دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ فوج کے خلاف ہتک آمیز میسیج پوسٹ کرنے والے شخص کی حمایت کرنے کے جرم میں سابق وزیر اعلیٰ سدا رامیا پر ملک سے غداری کا مقدمہ دائر کیا جائے۔
View more
Sun, 11 Jul 2021 12:11:24
ریاست میں کووِڈ کا اثر طلباء کی صحت پر پڑنے کے خدشے سے انہیں اب تک کلاسوں سے دور ہی رکھا گیا ہے۔ان کے لئے زیادہ توجہ ڈیجیٹل نظام پر دی جارہی ہے۔ کووِڈ وباء کے اس ماحول میں طلباء کے لئے ڈیجیٹل سہولت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن نے یہ بات کہی۔
View more
Sun, 11 Jul 2021 12:06:33
گذشتہ ایک ہفتہ سے منڈیا کی رکن پارلیمان سما لتا اور سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی کے درمیان منڈیا کے کے آر ایس ڈیم میں دراڑ کے معاملہ پر جاری لفظی جنگ کو خود کمارسوامی نے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Sun, 11 Jul 2021 12:01:34
ریاست کرناٹک میں کووِڈ کی دوسری لہر کم ہورہی ہے۔اس لئے حکومت اسکولس کھولنے پر غور کررہی ہے۔ اگر حالات میں ایسے ہی سدھار آتا رہا تو اسی ماہ کے آخر میں اسکولس کھولے جاسکتے ہیں۔کوروناوباء شروع ہونے کی وجہ سے ریاست میں پچھلے 15مہینوں سے اسکولس مکمل بند کروائے گئے ہیں۔دیہی علاقوں میں بچوں کی صحیح ڈھنگ سے آن لائن تعلیم بھی نہیں ہورہی ہے۔ اس لئے ریاست میں اسکولس کھولنے تعلیمی ماہرین مطالبہ کررہے ہیں۔
View more
Sun, 11 Jul 2021 11:54:15
ہندوستانی محکمہ موسمیات(آئی ایم ڈی) کے شہر میں واقع علاقائی دفترنے ریاست کے لئے ریڈ اور آرینج الرٹ جاری کیے ہیں۔ اس نے اتوار 11 جولائی کو ریاست کے ساحلی علاقوں میں وسیع پیمانے پر بارش کے قوی امکان کی پیش گوئی کی ہے۔
View more
Sun, 11 Jul 2021 11:50:09
روہت بنگلور مہا نگر پا لیکے(بی بی ایم پی) چیف کمشنر گور گپتا نے بتا یا کہ جن وارڈز میں کووِڈ۔19کے معا ملات میں اضافہ ہو رہا ہے وہاں پر زیادہ تعداد میں کووِڈ ٹسٹ کئے جا ئیں گے۔اس سلسلہ میں ڈاکٹرز کووِڈ کی علامات والے افراد کے مکانوں تک پہنچ کر ان کی جانچ کر یں گے۔
View more
Sun, 11 Jul 2021 11:45:51
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے بیان میں کہا ہے کہ ’29 ذی قعدہ 1442ھ مطابق 9 جولائی 2021 جمعے کو ذی الحجہ کا چاند مملکت بھر میں کہیں نظر نہیں آیا۔ ہفتے کے روز ذی قعدہ کی 30 تاریخ ہوگی۔‘
View more
Sun, 11 Jul 2021 11:39:45
کانگریس کی جنرل سیکریٹری و اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی نے ریاست میں انتخابی تشدد پر ریاستی حکومت کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ووٹوں کی طاقت والی جمہوریت کی جگہ اترپردیش میں یوگی کا جنگل راج چل رہا ہے اور یہ جمہوریت کے لئے یہ ٹھیک نہیں ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy