Sat, 10 Jul 2021 01:13:51
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے مضافاتی صنعتی علاقہ روپ گنج میں قائم ایک جوس فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی سے 52 لوگوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی ہے جبکہ درجنوں لوگ لاپتہ بھی بتائے جارہےہیں۔بہت بڑے پیمانے پر آگ بھڑکنے کے سبب کچھ لوگوں نے اپنی جان بچانے کے لیے کھڑکیوں سے باہر بھی چھلانگیں لگا ئی ہیں اور اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
View more
Sat, 10 Jul 2021 00:15:24
حکومت نے یونین ٹریٹر میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے کچھ سیاحتی مقامات پر ایئر سفاری اور ایئر سواریوں کا آغاز کر نے کا فیصلہ لیا ہے جس میں ڈل جھیل اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سواری شامل ہے۔
View more
Sat, 10 Jul 2021 00:13:01
انسٹینٹ میسیجنگ پلیٹ فارم وہاٹس ایپ نے جمعہ کو دہلی ہائی کورٹ کو بتایا کہ اس نے اپنی نئی پرائیویسی پالیسی پر رضاکارانہ طورسے اس وقت تک روک لگانے کا فیصلہ کیا ہے جب تک ڈیٹا پروٹیکشن بل نافذ نہیں ہوجاتا۔ وہاٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی پر رضاکارانہ طور سے روک لگانے کا مطلب یہ ہوا کہ صارفین جن سہولیات کا فائدہ حاصل کررہے ہیں وہ کرتے رہیں گے۔
View more
Sat, 10 Jul 2021 00:07:27
تحصیلدار کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق 2021 کے پنچایت الیکشن سے متعلقہ قطعی ووٹر لسٹ تیار ہوگئی ہے اور اسے عوامی ملاحظہ کے لئے فراہم کردیا گیا ہے۔
View more
Sat, 10 Jul 2021 00:02:51
فیس بک کے پر فوج کے خلاف ہتک آمیز پوسٹ کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کے لئے پولیس اسٹیشن پہنچنے والے کانگریسی کارکن رادھا کرشنا کی مبینہ پٹائی کے تعلق سے اڈپی ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ نے تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے ۔
View more
Fri, 09 Jul 2021 23:27:43
دہلی ہائی کورٹ نے ملک میں یکساں سول کوڈ کی ضرورت کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکز کو اس سمت میں اقدامات کرنا چاہئے اور یہ ملک میں سیول کوڈ لاگو کرنے کاصحیح وقت ہے۔ ایک کیس کی سماعت کے دوران ، ہائی کورٹ نے کہا کہ ملک اب مذہب، ذات پات اور طبقہ کی تفریق سے بالاتر ہو چکا ہے لہذا یہاں یکساں سول کوڈ نافذ کئے جانے کی ضرورت ہے۔
View more
Fri, 09 Jul 2021 22:25:43
انتخابی اصلاحات کے لئے کام کرنے والے گروپ اے ڈی آر کی ایک رپورٹ کے مطابق ، مرکزی کابینہ کے 78 وزیروں میں سے 42 فیصد نے اپنے خلاف فوجداری مقدمات ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ان میں سے چار پر قتل کی کوشش سے متعلق مقدمات بھی درج ہیں۔
View more
Fri, 09 Jul 2021 00:34:31
اتر پردیش کے گونڈا ضلع میں ایڈیشنل چیف میڈیکل افسر (اے سی ایم او) ڈاکٹر اجے پرتاپ سنگھ سمیت 17 سرکاری ڈاکٹروں نے ضلع مجسٹریٹ مرکنڈے شاہی پر غیر اخلاقی زبان کا استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا ہے۔ استعفیٰ دینے والوں میں 16 کمیونٹی ہیلتھ سنٹر سپرنٹنڈنٹ شامل ہیں۔
View more
Fri, 09 Jul 2021 00:31:24
مرکزی کابینہ میں بدھ کے روز عمل میں آئی بڑی تبدیلی کے بعد آج شام وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں نئی کابینہ کی میٹنگ ہوئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy