Thu, 08 Jul 2021 23:26:51
کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ڈی کے شیو کمار نے جمعرات کو ہوناور پہنچ کر کاسرکوڈ، ٹونکا میں تعمیرکئے جارہے تجارتی بندرگاہ کا جائزہ لیتےہوئے تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف احتجاج کر رہے ماہی گیروں کو مشورہ دیا کہ وہ پولیس اور افسران سے ڈر کر اپنی زمینوں کو نہ چھوڑیں۔
View more
Thu, 08 Jul 2021 23:09:17
زمین کھودنے کی مشین (ایکسکویٹر) لے جانے والا ٹِپّر سڑک کنارے واقع ایک مکان پر گر گیا جس سے نارائن بھنڈاری نامی شخص کا مکان پوری طرح تباہ ہوگیا جبکہ ٹپر پر موجود کلینر شدید زخمی ہوگیا۔ واردات جمعرات صبح پیش آئی
View more
Thu, 08 Jul 2021 22:46:13
دور کے رشتہ داروں کے یہاں شادی میں شرکت کے لئے آئی ہوئی خاتون کو پولیس نے دلھن کے زیور چرانے کے الزام میں گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے مسروقہ سونے کے زیورات برآمد کرلیے ہیں۔ واردات ہوناور پولس تھانہ حدود میں بدھ کو پیش آئی۔
View more
Thu, 08 Jul 2021 12:17:42
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف مرکز ی حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کے پی سی سی کے زیر اہتمام بنگلورو سائیکل احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
View more
Thu, 08 Jul 2021 12:09:34
دہلی ہائی کورٹ نے 5جی وائرلیس نیٹ ورک ٹیکنالوجی کو چیلنج کرنے والے معاملے میں قانونی عمل کو غلط استعمال کرنے پر بدھ کے روز بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولا اور دو دیگر افراد پرلگایاگیا 20 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کیلئے ایک ہفتے کاوقت دیا ہے۔جسٹس جے آر مڈھا نے کہاکہ قانونی چارہ جوئی کے برتاؤ سے عدالت حیران ہے۔انہوں نے کہا کہ چاولہ اور دیگر عزت سے رقم جمع کروانے تک پر راضی نہیں ہیں۔
View more
Thu, 08 Jul 2021 12:03:39
ہندوستانی فلم انڈسٹر ی کے شہنشاہِ جذبات ، مشہور لیجنڈری دلیپ کمارعرف یوسف خان نے گرچہ دنیا کو الوداع کہا ہو، لیکن وہ اپنی فلموں کے ذریعہ لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ ان کی جادوئی شخصیت کا کرشمہ ہے کہ ان کے نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرون ملک بھی بہت بڑی تعداد میں مداح ہیں۔
View more
Thu, 08 Jul 2021 11:20:40
ضلع دکشن کنڑا میں ان دنوں جانوروں کی پکڑ دھکڑ کے معاملات کے ساتھ ہی اب بلاوجہ معمولی نوعیت کے معاملات کو لیکر دو فرقوں کے درمیان کشیدگی کے واقعات رونما ہونے لگے ہیں۔
View more
Thu, 08 Jul 2021 11:12:42
ہماچل پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے قدآور لیڈر ویربھدر سنگھ کا طویل علالت کے بعد جمعرات کو علی الصبح انتقال ہو گیا۔ ہماچل پردیش کے 6 مرتبہ وزیر اعلیٰ رہے ویربھدر سنگھ 87 سال کے تھے اور انہوں نے اندرا گاندھی میڈیکل کالج اور اسپتال، شملہ میں آخری سانس لی۔ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جنک راج نے ویربھدر سنگھ کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
View more
Thu, 08 Jul 2021 11:10:04
ملک بھر میں جمعرات کے روز مسلسل دوسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول 39 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 15 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت 35 پیسے اضافے سے 100.56 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ ڈیزل کی قیمت بھی نو پیسے اضافے کے ساتھ 89.62 روپے فی لیٹر ہو گئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy