Mon, 12 Jul 2021 21:20:40
کرایہ کے مکان پر رہنے والے دو بھائیوں کے درمیان کام کاج کو لے کر ہوئے جھگڑے کے بعد بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کا ہی قتل کردیا اور اسے گھر کے اندر چادر سے باندھ کر گھر کے دروازے کو لاک کرکے فرار ہوگیا۔ واردات اتوار شام کو ہوناور تعلقہ کے چرچ روڈ کے پیچھے پیش آئی ہے۔
View more
Mon, 12 Jul 2021 20:52:39
اتوار کو سیاحتی مقام مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے شکاری پور شموگہ کے رہنے والے منی کانت منجپا کی نعش آج صبح سمندر کنارے پائی گئی ہے۔
View more
Mon, 12 Jul 2021 18:34:07
تعلقہ کے ماروکیری کے رہنے والے باپ اور بیٹی کی آدھے گھنٹے کے وقفے کے اندر موت ہوجانے سے پورے گاوں میں سناٹا چھاگیا ہے اور لوگ صدمے سے دوچار ہیں۔ پتہ چلا ہے کہ بیٹی کو تین دنوں سے سانس لینے میں تکلیف سمیت گلے میں تکلیف تھی، اسے اتوار دیر رات کو اُڈپی لے جایا گیا تھا، جہاں علاج کارگر نہ ہونے سے وہ وہیں چل ب
View more
Mon, 12 Jul 2021 12:24:36
باگلکوٹ کے رہنے والے مزدور جوڑے کی جس ڈھائی سالہ بچی کو ایک دن قبل کراولی بائی پاس کے قریب سے اغوا کیا گیا تھا اسے پولیس نے تیزی کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے شمالی کینرا کے کمٹہ ریلوے اسٹیشن سے برآمد کرلیا اور ساتھ ہی اغواکار ملزم .پراشو. کو بھی گرفتار کرلیا ۔
View more
Mon, 12 Jul 2021 12:19:31
منگلورو جنکشن اور یشونت پور (بنگلورو) کے درمیان ہفتہ میں تین بار چلنے والی ایکسپریس ٹرین 06540/06539 کے ساتھ اب کانچ کی چھت اور کھڑکیوں والے ویسٹاڈوم کوچس جوڑ دئے گئے ہیں جس کا پہلا سفر 11 جولائی کو منگلورو سے شروع کیا گیا۔
View more
Mon, 12 Jul 2021 11:57:06
کرناٹک میں یڈیو رپا کی قیادت میں بی جے پی حکومت مشکل میں گھر گئی ہے ۔ وزیراعلی یڈ یو رپا کے اہل خانہ پر بد عنوانی کے الزامات لگ رہے ہیں ۔کانگریس نے کہا ہے کہ کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس یدیورپا عہدے کا غلط استعمال کر رہے ہیں اور ان کے اہل خانہ بدعنوانی میں ملوث ہیں لہٰذا مسٹر یڈیورپا کو عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے اور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی نگرانی میں الزامات کی تفتیش ہونی چاہیے۔
View more
Mon, 12 Jul 2021 11:39:41
سینئر بی جے پی لیڈر تھاورچند گہلوت نے اتوار کے روز بنگلورو کے راج بھون میں کرناٹک کے 19 ویں گورنر کے عہدے کا حلف لیا۔ کرناٹک ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ابھئے سرینواس اوکا نے نئے گورنر کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا ۔ تھاورچند گہلوت نے ہندی زبان میں حلف لیا۔
View more
Mon, 12 Jul 2021 11:30:53
ملک میں نفرت انگیز اور متنازعہ بیانات دینے کا سلسلہ جاری ہے اور ایسا لگتا ہے کہ آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کی باتیں سننے اور اُن پر عمل کرنے کے لئے خود بی جے پی لیڈران اور بی جے پی وزراء تک تیار نہیں ہیں، جس کو دیکھتے ہوئے ایسا کہا جارہا ہے کہ مسلمانوں سے صرف زبانی ہمدردی دکھانے کے لئے اس طرح کے بیانات جاری کئے جارہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy