Tue, 13 Jul 2021 23:32:16
سپریم کورٹ کے جسٹس ڈی وائی چندراچوڑ نے انسداد دہشت گردی قانون کے غلط استعمال پر تشویش کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ اختلاف رائے کو دبانے کے لیے ایسے قوانین کا استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ہراساں کرنے اورمخالفت کو دبانے کے لیے انسداد دہشت گردی قانون جیسے فوجداری قانون کا غلط استعمال کیاگیاہے۔
View more
Tue, 13 Jul 2021 23:24:09
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کورونا وبا کی تیسری لہر خود سے دستک نہیں دے گی بلکہ ہماری لاپروائی اور سُستی اسے لانے کا سبب بن سکتی ہے، لہذا سبھی کو مل کر کووڈ سے متعلق رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرتے ہوئے تیسری لہر کو آنے سے روکنا ہوگا۔
View more
Tue, 13 Jul 2021 23:21:45
سری نگر کے نقشبند صاحب علاقے میں واقع مزار شہدا پر منگل کے روز 'یوم شہدا' کے موقع پر جہاں اس سال بھی خاموشی چھائی رہی اور اس تاریخی مزار کی طرف جانے والے راستے مسدود رہے،
View more
Tue, 13 Jul 2021 23:18:32
ریاست کیرالہ میں کورونا وائرس کی وبا کے بعد ’زیکا وائرس‘ کا خطرہ بھی مزید گہراتا جا رہا ہے اور منگل کے روز یہاں مزید دو افراد میں اس وائرس کی تصدیق کی گئی۔
View more
Tue, 13 Jul 2021 23:14:36
بہار میں آبادی پر قابو پانے کو لے کر حکمراں این ڈی اے کی اہم حلیف جے ڈی یو اور بی جے پی کے درمیان زبردست زبانی جھڑپ چھڑ ہوگئی ہے۔بی جے پی کے لیڈران چاہتے ہیں کہ بہار میں بھی یوپی ماڈل اپنایا جائے لیکن وزیراعلیٰ نتیش کمار اس معاملے میں اپنا رخ واضح کرچکے ہیں۔آج بی جے پی کے فائر برانڈ لیڈر اورمرکزی وزیر دیہی ترقیات گری راج سنگھ نے بھی پورے طور پر یوگی ماڈل کو بہار میں لاگو کرنے کا مطالبہ کرڈالا ہے۔
View more
Tue, 13 Jul 2021 23:12:11
اترپردیش کے ضلع اٹاوہ میں بلاک پرمکھ انتخاب کے دوران ایس پی سٹی پرشانت کمار کو تھپڑ مارنے اور پرتشدد ہنگامہ کرنے کے معاملے میں پولیس نے آج دوملزمین کو گرفتار کیا ہے جبکہ فرار کلیدی ملزم بی جے پی لیڈر ومل بھدوہی کی تلاش جاری ہے۔
View more
Tue, 13 Jul 2021 23:07:04
دہلی حکومت کی جانب سے ڈی ٹی سی (دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن) کی ایک ہزار لو فلور بسوں کی خرید اور ان کی دیکھ بھال کے سلسلہ میں جاری کیے گئے ٹینڈر کے عمل میں مبینہ گھوٹالہ پر دہلی کانگریس نے منگل کے روز سینٹرل ویجیلنس کمیشن (سی وی سی) میں باضابطہ طور پر شکایت درج کرائی۔
View more
Tue, 13 Jul 2021 23:04:23
مدراس ہائی کورٹ نے تمل فلم اداکار وجے کی انگلینڈ سے 2012 میں رالس رائس کار درآمد کرنے پر انٹری ٹیکس سے چھوٹ سے متعلق عرضی منگل کے روز خارج کر دی۔
View more
Tue, 13 Jul 2021 22:59:31
ہندوستانی کرکٹ کو عروج بخشنے میں اہم کردار ادا کرنے والے سابق آل راؤنڈر اور 1983 عالمی کپ فاتح ہندوستانی ٹیم کے اہم رکن یشپال شرما کے انتقال سے ہندوستان کا ہر کرکٹ شیدائی غمزدہ ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy