Tue, 13 Jul 2021 12:27:13
آسمانی بجلی نے یو پی، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں 24 گھنٹوں میں 75 جانیں لے لیں جن میں وہ11افراد بھی شامل ہیں جو موسم کا لطف لیتے ہوئے جے پور کے ایکقلعہ پر سیلفی لے رہےتھے۔ حالیہ برسوں میں ایک ہی دن میں بجلی گرنے سے ہونے والی یہ سب سے زیادہ اموات ہیں۔
View more
Tue, 13 Jul 2021 11:58:33
سینئر کانگریسی لیڈر بی کے ہری پرساد نے یہاں کانگریسی ہیلپنگ ہینڈ پروگرام میں شرکت کے دوران خطاب کرتے ہوئے مرکزی اور ریاستی بی جے پی حکومت پر سیدھا نشانہ سادھا اور کہا کہ کووڈ وباء پر قابو پانے میں حکومت بری طرح ناکام رہی ہے۔
View more
Tue, 13 Jul 2021 11:55:18
بھٹکل تعلقہ پنچایت ایڈمنسٹریٹر ویریندرا باڈکر نے جنرل باڈی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ بھٹکل اور مرڈیشور کے بس اسٹینڈس کے سامنے راستے کی جو درگت ہوگئی ہے اور اس میڈیا میں اس کی سرخیاں بن رہی ہیں اس کا سنجیدگی نوٹس لینا چاہیے اور متعلقہ بس اسٹینڈس سے متعلقہ محکمہ افسران کو جلد از جلد اسے حل کرنے کے لئے اقدامات کرنے چاہیئں۔
View more
Tue, 13 Jul 2021 11:28:57
کرناٹک ہائی کورٹ نے سال 21-2020 کے ایس ایس ایل سی امتحانات منعقد کرانے کے خلاف دائر کردہ مفاد عامہ عرضی ( پی آئی ایل ) مسترد کردی۔ اس طرح 19 اور22 جولائی کو امتحانات کرانے کی اجازت دے دی ہے۔
View more
Tue, 13 Jul 2021 11:17:51
قومی راجدھانی دہلی کو ایک مرتبہ پھر کورونا کی ویکسین کی قلت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے متعدد افراد کی ٹیکہ کاری ممکن نہیں ہو پا رہی ہے۔ دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے گزشتہ روز کہا کہ منگل سے کئی ٹیکہ کاری مراکز کو مجبوراً بند کرنا پڑے گا، کیونکہ دہلی کے پاس کورونا کی ’کوی شیلڈ‘ ویکسین کی خوراکیں ختم ہو گئی ہیں۔
View more
Tue, 13 Jul 2021 11:13:40
قومی راجدھانی دہلی اور این سی آر میں مانسون کا طویل انتظار منگل کے روز اختتام کو پہنچا اور متعدد علاقوں میں لوگوں نے راحت کی سانس لی۔ دہلی میں دوارکا سمیت میں بارش ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ فرید آباد اور گڑگاؤں میں بھی شارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔
View more
Tue, 13 Jul 2021 11:09:49
عراق کے شہر ناصریہ میں اسپتال کے کورونا وارڈ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 52 افراد جان بحق ہو گئے۔ حکام کے مطابق 16 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 22 زخمی ہیں جن میں سے دو افراد کی حالت نازک ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وارڈ میں مزید افراد کی موجودگی کی اطلاعات ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
View more
Tue, 13 Jul 2021 11:03:31
سپریم کورٹ نے پیر کو سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے ذریعہ ملک کے کسی خاص طبقے کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے یا ان کی توہین کرنے والے پوسٹ یا پیغامات کو روکنے اور ایسے لوگوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے سے متعلق عرضی کی سماعت کو ایک ہفتہ کے لیے ملتوی کر دی اور درخواست گزار کو مشورہ دیا کہ وہ انفارمیشن ٹکنالوجی (آئی ٹی) سے متعلق نئے قواعد پڑھ کر آئیں۔
View more