Thu, 15 Jul 2021 11:34:59
کرناٹک میں 19اور 22جولائی کو کروائے جانے والے ایس ایس ایل سی امتحان کے دوران کورونا وائرس سے بچنے کے لئے درکار احتیاطی اقدامات کے سلسلہ میں ریاستی حکومت کی طرف سے حفاظتی ضوابط جاری کئے گئے ہیں۔
View more
Thu, 15 Jul 2021 11:26:20
ملک کے کچھ حصوں میں خصوصی طور پر پہاڑی علاقوں کے سیاحتی مقامات، عوامی نقل و حمل (ٹرانسپورٹ)،دکانوں اور مال میں بڑھنے والی بھیڑ کے معاملوں کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا ہے کہ وہ کووڈ سے بچاؤ کی تمام احتیاطی تدابیر کو سختی سے نافذ کریں -
View more
Thu, 15 Jul 2021 11:22:06
عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کیلئے شہر بنگلور میں قربانی کیلئے لائے جانے والے بڑے جانوروں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بڑے پیمانے پر شروع کردیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں پولیس حکام نے بھی کسی بھی طرح کا تعاون کرنے سے صاف انکار کردیا ہے اور کہہ دیا ہے کہ ریاست میں جو انسداد گؤ ذبیحہ قانون نافذ ہے اس پر عمل میں کسی طرح کی مصالحت نہیں کی جا سکتی-
View more
Wed, 14 Jul 2021 23:54:06
دہلی فسادات (2020) کے دوران پولیس کے غیر ذمہ دارانہ عمل سے ناراض ہو کر دہلی کی کڑکڑڈوما کورٹ نے دہلی پولیس پر 25 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
View more
Wed, 14 Jul 2021 23:51:37
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی نندی گرام الیکشن سے متعلق عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کلکتہ ہائی کورٹ نے بدھ کو شوبھیندو ادھیکاری کو ایک نوٹس جاری کیا۔ نندی گرام سے بی جے پی لیڈر شوبھیندو ادھیکاری کے انتخاب کو چیلنج پیش کرنے والی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی عرضی کو قبول کرتے ہوئے کلکتہ ہائی کورٹ نے بدھ کو نوٹس جاری کیا اور معاملے کی آئندہ سماعت کے لیے 12 اگست کی تاریخ طے کی۔
View more
Wed, 14 Jul 2021 23:48:15
مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و زیادتی کے تعلق سے نکڑ پر بیٹھ کر گفتگو کرنا کوئی جرم نہیں، یہ تبصرہ آج یہاں بامبے ہائی کورٹ نے مہاراشٹر کے پربھنی شہر سے ممنوع تنظیم داعش کے ہم خیال ہونے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت گرفتار مسلم نوجوان اقبال احمد کبیر احمد کی ضمانت عرض داشت پر سماعت کے دوران کیا، جسٹس ایس ایس شندے نے اپنے تبصرہ میں کہا کہ اس طرح کی گفتگو کرنا کوئی جرم نہیں، چھ
View more
Wed, 14 Jul 2021 23:40:00
آئرلینڈ کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 43 رنز سے شکست سے دوچار کرتے ہوئے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پروٹیز کے خلاف ون ڈے میچ میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
View more
Wed, 14 Jul 2021 23:34:00
پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے اپنی حکومت کے اہم وعدے کو پورا کرتے ہوئے کھیت مزدوروں اور بے زمینوں کا قرض معافی اسکیم کے تحت 590 کروڑ روپے کے قرض معافی کا اعلان کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy