Thu, 15 Jul 2021 17:20:05
کورونا بحران کے دوران خطرناک سمجھے جا رہے ’ڈیلٹا ویرینٹ‘ کے تعلق سے ایک خوش آئند انکشاف کیا گیا ہے۔ کورونا وائرس پر تحقیق کرنے والے ہندوستانی ادارے (انڈین سارس کوو-2 جینومکس کنسورٹیم یا انساکاگ) نے کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویرینٹ کے سے سب ویرینٹس (ذیلی اقسام) اے وائی-1 اور اے وائی-2 کو قدرے کم خطرناک قرار دیا ہے۔
View more
Thu, 15 Jul 2021 17:17:30
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے 41 ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے اور 581 افراد کی اس وبا سے موت ہوگئی۔ اس دوران بدھ کے روز 34 لاکھ 97 ہزار 058 افراد کوکورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 39 کروڑ 13 لاکھ 40 ہزار 491 افراد کوٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
View more
Thu, 15 Jul 2021 17:14:33
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعرات کے روز ملک کے عوام کو درپیش مختلف مسائل کے حوالہ سے مودی حکومت کا بغیر نام لئے نشانہ بنایا اور کہا کہ ملک کے عوام اس بات سے بخوبی واقف ہیں اس مشکل دور کو لانے کے لئے ذمہ دار کون ہے؟
View more
Thu, 15 Jul 2021 12:44:22
کمٹہ بس اسٹینڈ کے قریب ایک عمر رسید خاتون کو اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے اے ٹی ایم بوتھ سے رقم نکالنے میں مدد کرنے کے نام پر کارڈ ادل بدل کر فریب دینے اور اس شخص کے اکاونٹ سے 70,905 روپے اڑانے والے ملزم کو کمٹہ پولیس نے میسورو سے گرفتار کرلیا ہے۔
View more
Thu, 15 Jul 2021 12:36:15
ہوناور کاسرکوڈ کے ٹونکا ساحل پر تعمیر ہورہی تجارتی بندرگاہ کے تعلق سے تنازعہ پر سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو حکم دیا ہے کہ اس علاقے میں کسی جگہ کچھووں کی افزائش کا ٹھکانہ ہونے کے تعلق سے سروے کروائے۔
View more
Thu, 15 Jul 2021 12:30:15
گزشتہ دو سالوں سے ضلع شمالی کینرا کے ایس پی کے طور پر خدمات انجام دے رہے شیوا پرکاش دیوراجو کا تبادلہ کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ آئی پی ایس آفیسر ورتیکا کٹیار کو ضلع ایس پی بنا دیا گیا ہے ۔ اس طرح ورتیکا کٹیار ضلع کی پہلی خاتون ایس پی کے طور پر تعینات کی گئی ہیں۔
View more
Thu, 15 Jul 2021 12:13:31
کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بدھ کو پارلیمانی دفاعی کمیٹی کا واک آوٹ کر دیا۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق، دفاعی کمیٹی کے سامنے راہل گاندھی اور باقی کانگریس اراکین پارلیمنٹ نے لائن آف حقیقی کنٹرول (ایل اے سی) پر بحث کرنے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن کمیٹی کے صدر نے ان کا یہ مطالبہ مسترد کردیا۔ کمیٹی کے ذریعہ مطالبہ مسترد کئے جانے کے بعد راہل گاندھی تمام کانگریسی
View more
Thu, 15 Jul 2021 12:06:04
کاروں کے خریدی میں دھوکہ دہی اور چوری کے معا ملات پر کارروائی کر تے ہو ئے سنٹرل کرائم برانچ(سی سی بی) پو لیس نے ملز مین کوگرفتار کر کے ان کے قبضہ سے5کروڑ روپئے ما لیت کی39کاریں اور58دو پہیہ والی گاڑیوں کو ضبط کیا ہے۔
View more
Thu, 15 Jul 2021 12:01:31
ریاستی حکومت نے انتظامیہ میں آج ایک بڑی سرجری کرتے ہوئے تین آئی پی ایس افسروں کے ساتھ دو آئی اے ایس افسروں کا تبادلہ کیا ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری حکم کے مطابق بنگلورو میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹیڈ بی ایم آر سی ایل (BMRCL) کے مینجنگ ڈائرکٹر راکیش سنگھ کا تبادلہ کرکے ان کی جگہ پرویز انجم آئی اے ایس کو بی ایم آر سی ایل کا نیا ایم ڈی مقرر کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy