Sat, 17 Jul 2021 23:38:30
حضرت نظام الدین علاقہ میں واقعہ عالمی شہرت یافتہ تبلیغی جماعت کے مرکز کو کھولنے کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ نے مرکز کے رویہ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
View more
Sat, 17 Jul 2021 23:36:44
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے ہفتے کے روز وزیراعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر معروف ماہر ماحولایت سندرلال بہوگنا کو ’بھارت رتن‘ دینے کی درخواست کی ۔
View more
Sat, 17 Jul 2021 23:24:55
کانگریس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمپٹولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا (سی اے جی) کی رپورٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ ٹیلی کام کی وزارت میں ضابطہ بدل کر نجی کمپنی کے ذریعے بغیر ٹینڈر کے کروڑوں کے ٹھیکے دے کر بڑا گھپلہ کیا گیا ہے، لہٰذا اس پورے معاملے کی اعلیٰ سطحی تفتیش کروانی چاہیے۔
View more
Sat, 17 Jul 2021 21:06:31
کافی دنوں سے بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹکا کے تمام تعلقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، ضلع شمالی کینرا کے ساتھ اُڈپی اور دکشن کنڑا میں بھی موسلا دھار برسات کی وجہ سے مختلف مقامات پر نقصانات ہونے کی خبریں بھی ملی رہی ہیں۔
View more
Sat, 17 Jul 2021 19:39:38
بھٹکل کے مختلف ہیلتھ مراکز میں اتوار کو 700 کووِڈ ٹیکے مختص کئے گئے ہیں، جس میں 300 ڈوس بھٹکل تعلقہ سرکاری اسپتال میں دئے جائیں گے۔ بھٹکل تعلقہ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر مورتھی راج بھٹ نے بتایا کہ بھٹکل تعلقہ اسپتال کے ساتھ ساتھ شرالی ہیلتھ سینٹر میں 200، مرڈیشور میں 100 اور بیلکے میں 100 ڈدوس دئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ جو لوگ کووڈ کا پہلا ٹیکہ لے کر 84 دن پورے کرچکے ہیں وہ اب ان میں سے کسی
View more
Sat, 17 Jul 2021 17:15:10
مرکزی تفتیشی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعہ کومہاراشر کے سابق وزیر داخلہ اور این سی پی کے سینئر لیڈر انل دیشمکھ کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئےممبئی اور اُورن میں ان کی اور ان کے اہل خانہ کی 4.20؍کروڑ کی جائیداد قرق کرلی۔
View more
Sat, 17 Jul 2021 17:11:32
افغانستان میں تیزی سے اپنے پیر جما رہے طالبان نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ پولٹزر ایوارڈ یافتہ صحافی دانش صدیقی کو انہوں نے قتل کیا ہے۔
View more
Sat, 17 Jul 2021 17:08:24
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 38079 نئے کیسز درج ہوئے ہیں، جبکہ اس انفیکشن سے بازیاب ہونے والے افراد کی زیادہ تعداد بڑھ کر 97.31 فیصد ہوگئی ہے۔ دریں اثنا جمعہ کو 42 لاکھ 12 ہزار 557 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی۔ ملک میں اب تک 39 کروڑ 96 لاکھ 95 ہزار 879 افراد کا ویکسینیشن کیا جا چکا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy