Sat, 17 Jul 2021 11:57:54
مرکز تحفظ اسلام ہند کے زیر اہتمام منعقد آن لائن ہفت روزہ کانفرنس بسلسلہ عشرۂ ذی الحجہ و قربانی کی دوسری نشست سے خطاب کرتے ہوئے جمعیۃ علماء جلگاؤں کے صدر اور وائرل نیوز کے ڈائریکٹر حضرت مولانا مفتی ہارون ندوی صاحب نے فرمایا کہ قربانی اہم عبادت اور شعائر اسلام میں سے ہے۔اسی لئے اس عمل کو بڑی فضیلت اور اہمیت حاصل ہے۔ بارگاہ الٰہی میں قربانی پیش کرنے کا سلسلہ سیدنا آدم علیہ السلام سے ہی چلا آرہا ہے۔
View more
Sat, 17 Jul 2021 11:26:16
عید الاضحیٰ کی نماز صرف مساجد میں ادا کی جاسکتی ہے۔ عیدگاہوں میں نماز کی اجازت نہیں ہے۔ حکومت نے کووڈ 19 احتیاطی تدابیر کے تحت ایک اعلامیہ جاری کر کے یہ ہدایت دی ہے۔
View more
Fri, 16 Jul 2021 23:26:18
کورونا وائرس کو مرکز نظام الدین سے جوڑ کر تبلیغی جماعت سے وابستہ لوگوں اور بالخصوص مسلمانوں کی شبیہ کو داغدار کرنے اور ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان منافرت پھیلانے کی دانستہ سازش کرنے والے ٹی وی چینلوں اور پرنٹ میڈیاکے خلاف مولانا سید ارشدمدنی (صدر، جمعیۃ علماء ہند) کی ہدایت پر سپریم کورٹ میں داخل پٹیشن پر گزشتہ کئی ما ہ سے سماعت نہیں ہورہی تھی۔ پٹیشن پر جلد از جلد سماعت ہونے کے لیے سپریم کورٹ سے
View more
Fri, 16 Jul 2021 23:20:35
کورونا بحران کے دوران کانوڑ یاترا کرانے کے یوپی حکومت کے فیصلے پر سپریم کورٹ کی جانب سے لئے گئے از خود نوٹس کے معاملہ پر جمعہ کے روز سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے یوگی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ یاترا کرانے کے اپنے فیصلہ پر نظرثانی کرے۔
View more
Fri, 16 Jul 2021 23:17:21
ملک کے مختلف حصوں میں عوام جس طرح کووڈ وبا کے دوران سیاحتی مقامات اور دیگر مقامات پر جا کر کورونا پروٹوکال کی کھلم کھلا خلاف وزری کر رہے ہیں، اسے دیکھتے ہوئے یہی لگتا ہےکہ عوام نے کورونا کی اپریل- مئی والی دوسری لہر سے کوئی سبق نہیں لیا اور اگر عوام کا یہی رویہ رہا تو کورونا کی تیسری لہر اگست کے آخر میں آ سکتی ہے۔
View more
Fri, 16 Jul 2021 23:13:35
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کا احاطہ کرنے جانے والے پلتزر ایوارڈ یافتہ فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کے قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کی لاش کو جلد سے جلد وطن واپس لایا جائے۔
View more
Fri, 16 Jul 2021 23:10:35
منی پور کے وزیر اعلی این بیرین سنگھ نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ ریاست میں کورونا کے بڑھتے کیسزکے پیش نظر ہفتہ یعنی 17 جولائی سے 10 روزہ کرفیو نافذ رہے گا۔
View more
Fri, 16 Jul 2021 23:07:06
حکومت اتراکھنڈ کے ذریعہ ضلع ہریدوار میں سلاٹر ہاؤس پر پابندی عائد کرنے کا معاملہ نینی تال ہائی کورٹ پہنچ گیا ہے، جہاں مفاد عامہ عرضی کے ذریعہ اس معاملے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت کی پابندی کو دو الگ الگ درخواستوں کے ذریعہ چیلنج کیا گیا ہے، جو ہریدوار کے باشندے افتخار، مہتاب عالم، صدام حسین اور سرفراز کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy