Sun, 25 Jul 2021 11:19:17
گیان واپی مسجد-کاشی وشو ناتھ مندر تنازعہ میں ایک اہم پیشرفت اس وقت ہوئی جب مسلم فریق نے مسجد سے ملحقہ اراضی مندر کیلئے پیش کر دی۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم فریق نے 1700 مربع فٹ زمین خیرسگالی کے طور پر مندر انتظامیہ کو سونپ دی ہے۔
View more
Sun, 25 Jul 2021 11:13:24
مہاراشٹر کے ممبئی سے لے کر راجستھان، گوا، کرناٹک، آندھرا پردیش اور بہار تک بارش کا قہر جاری ہے۔ مہاراشٹر کے چپلون شہر میں، سڑک سمیت متعدد عمارتیں پانی میں ڈوب گئیں، جبکہ رائے گڈھ میں بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد مکانات تباہ ہوگئے۔
View more
Sun, 25 Jul 2021 00:06:06
ہماچل پردیش میں کورونا وبا کی ممکنہ تیسری لہر کے نقطۂ نظر سے ریاست کے عوام کو مزید محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ یہ اطلاع محکمہ صحت کے ایک ترجمان نے آج یہاں دی۔
View more
Sun, 25 Jul 2021 00:02:31
قیاس آرائیوں کے برخلاف ترنمول کانگریس نے سابق آئی اے ایس آفیسر اور پرساربھارتی کے سابق سربراہ جواہر سرکار کو راجیہ سبھا کے لئے نامزد کیا ہے۔
View more
Sat, 24 Jul 2021 23:58:08
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات کے باوجود تعمیل سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لئے ٹیکس دہندگان کی تعریف کرتے ہوئے سنیچر کے روز کہا کہ اپنے حصے کا ٹیکس اور فرائض ادا کرکے ملک کی ترقی میں اہم شراکت دار بننے اور ایماندار ٹیکس دہندگان کا تعاون یقینی طور پر تسلیم کیے جانے کے مستحق ہیں۔
View more
Sat, 24 Jul 2021 23:54:16
سابق عالمی چیمپئن ویٹ لفٹر میرابائی چانو نے تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کے 49 کلوگرام کیٹگری میں ہفتہ کو چاندی کا تمغہ جیت کر ہندوستان کو ٹوکیو اولمپک کا پہلا تمغہ دلا دیا۔ ہندوستان نے ان کھیلوں کی تاریخ میں پہلی بار پہلے دن کوئی میڈل جیتا۔ 26 سالہ میرابائی نے کل 202 کلوگرام (87+115) وزن اٹھایا اور اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون ویٹ لفٹربن گئیں۔
View more
Sat, 24 Jul 2021 23:50:28
جموں و کشمیر یوتھ کانگریس نے ہفتے کے روز یہاں پریس کالونی میں ایندھن کی مہنگائی کے خلاف احتجاج درج کیا۔ احتجاجی ‘بہت ہوئی مہنگائی کی مار، ہائے ہائے مودی سرکار‘ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔
View more
Sat, 24 Jul 2021 23:46:26
ہندوستان میں بچوں کے لئے کورونا ٹیکہ کاری کی مہم ستمبر سے شروع ہو سکتی ہے۔ اس سلسلے میں اشارہ دیتے ہوئے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے سربراہ ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے کہا کہ بچوں کی ٹیکہ کاری کورونا کی چین کو توڑنے کے لئے ایک اہم قدم ثابت ہو سکتی ہے۔
View more
Sat, 24 Jul 2021 23:44:18
بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے آج پھر سے مرکزی حکومت کو ذات برادری پر مبنی مردم شماری کرانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب لوگوں کے مفاد میں ہے اور اس سے ہدف بند طبقے کی فلاح و بہبود کے لئے بہتر طریقے سے کام ہوسکے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy