Sun, 25 Jul 2021 13:03:14
اولمپک کھیلوں میں 41 سال کی خشک سالی کو ختم کرنے اور پورے ملک کی توقعات پر کھرے اترتے ہوئے ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم ٹوکیو اولمپک میں اپنے گروپ اسٹیج مہم میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 2-3 سے شاندار جیت درج کی ہے۔
View more
Sun, 25 Jul 2021 12:51:41
کرناٹک میں گزشتہ کافی وقت سے قیادت کی تبدیلی کی بحث کے درمیان آج ریاست کے وزیر اعلی بی ایس یڈی یورپا اپنے عہدہ سے استعفی دے سکتے ہیں ۔ یدی یورپا کے بعد کرناٹک کا اگلا وزیر اعلی کون ہوگا ، اس کو لے کر بی جے پی اعلی قیادت نے ابھی تک کسی نام کا اعلان نہیں کیا ہے ۔ حالانکہ وزیر اعلی یڈی یورپا نے کچھ دن پہلے ہی اشارہ دیدیا تھا کہ اب کچھ دن ہی وہ کرناٹک کے وزیر اعلی رہیں گے ، اس کے بعد پارٹی انہیں جو
View more
Sun, 25 Jul 2021 12:44:50
ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 39،742 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس دوران شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.36 فیصد ہوگئی ہے۔ دریں اثنا جمعہ کو 51 لاکھ 18 ہزار 210 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 43 کروڑ 31 لاکھ 50 ہزار 864 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
View more
Sun, 25 Jul 2021 12:17:42
کرناٹک میں سیلاب اور موسلادھار بارش سے بری طرح متاثر ہونے والے اضلاع کا اتوار کے روز وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا فضائی معائنہ کریں گے۔ یہ اعلان ریاستی وزیر برائے محصولات آر اشوک نے کیا۔
View more
Sun, 25 Jul 2021 11:57:56
کرناٹک میں کورونا وائرس کے معاملوں میں کمی کے سلسلہ کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے کرناٹک بھر میں اَن لاک کے پانچویں مرحلہ کا اعلان کیا ہے جس کے تحت عبادت گاہوں میں تمام تر سرگرمیوں کی کووڈ پابندیوں کے ساتھ مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے تفریحی پارکوں کو بھی عوام کے لئے کھول دینے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Sun, 25 Jul 2021 11:52:17
عدالتی حراست میں ایک شخص کی موت کے خلاف بہار کے جہان آباد میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز یہاں پر تشدد مظاہرہ ہوا اور مشتعل عوام نے نعرے بازی کی۔ زبردست احتجاج کے دوران مظاہرین نے پولیس پر پر پتھربازی کی، اس کے بعد پولیس نے ہوائی فائرنگ کی۔ اس دوران بھیڑ کو قابو میں کرنے کی کوشش کر رہی ایک خاتون کانسٹیبل گاڑی سے ٹکرا گئیں۔ اس واقعہ میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
View more
Sun, 25 Jul 2021 11:48:36
سہارنپور کے ٹھاکر اور دلت طبقہ کے حساس ترین بڑگاؤں تھانہ علاقہ میں رجت نامی ایک دلت نوجوان کی جبراً داڑھی مونچھ کاٹنے کا معاملہ طول پکڑ رہا ہے، پولیس نے اس معاملہ میں 6 افراد کو گرفتار کیا ہے لیکن دلت طبقہ میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے اور نوجوان نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔
View more
Sun, 25 Jul 2021 11:45:42
دہلی میں کورونا وبا کے معاملات میں کمی کے رجحان کو دیکھتے ہو ئے دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بڑا اعلان کرتے ہوئےکہا ہے کہ اب میٹرو اور بسیں پہلے کی طرح چلیں گی اور ان پر جو مسافروں کی تعداد کو لے کر پابندی تھی وہ ختم کر دی گئی ہے یعنی یہ اب سو فیصد صلاحیت کے ساتھ چلیں گی۔واضح رہے اس حکم کا اطلاق 26جولائی صبح پانچ بجے سے ہوگا۔
View more
Sun, 25 Jul 2021 11:38:18
ہندوستان کےسیکریٹری خارجہ نے برطانیہ کے دفتر خارجہ کے اعلی افسران سے ملاقات کی اور ان کو ہندوستان میں کورونا کی وبا کے بارے میں مطلع کیا۔انہوں نے برطانیہ کے اعلی افسران کو بتایا کہ ہندوستان کے کئی بڑے شہر کورونا سے تقریبا پاک ہوگئے ہیں۔انہوں نے برطانوی افسران سے درخواست کی کہ وہ ہندوستان پر اپنی سفری پابندیوں پو غور کریں ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy