Mon, 26 Jul 2021 00:46:18
سماج وادی پارٹی (ایس پی)کے سربراہ اکھلیش یادو نے آج کہا کہ اپنے ساڑھے چار سال کی میعاد کار میں بی جے پی حکومت نے ایس پی کے ترقیاتی کاموں کے سہارے ہی گزار دیئے۔ کوئی کام کیا نہیں صرف اقتدار کی مدہوشی میں پڑے رہے۔
View more
Mon, 26 Jul 2021 00:43:35
اترپردیش کے ضلع مہوبہ کے کبرئی علاقے میں دلت برادری کی ایک بزرگ بیوہ خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔
View more
Mon, 26 Jul 2021 00:40:12
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ایک مرتبہ پھر کسانوں کے مسئلہ پر مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت سیاہ قوانین کو واپس لینے کے بجائے ملک کے کسانوں کی بار بار بے عزتی کرنے میں مصروف ہے۔
View more
Mon, 26 Jul 2021 00:32:35
سابق وزیر مالیات پی چدمبرم نے کہا ہے کہ موجودہ معاشی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے حکومت کو اپنی معاشی پولیسیوں پر از سر نو غور کرنا ہوگا اور انہیں نئی شکل دینا ہوگی، تبھی حالات بہتر ہوں گے۔ چدمبرم نے ان خیالات کا اظہار لبرلائیزیشن (آزاد خیالی) کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر ’نیشنل ہیرالڈ‘ سے گفتگو کے دوران کیا۔
View more
Mon, 26 Jul 2021 00:28:54
شیو سینا لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے راؤت نے پیگاسس جاسوسی معاملہ میں ایک مرتبہ پھر بی جے پی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے اس کی فنڈنگ کی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا۔
View more
Mon, 26 Jul 2021 00:23:52
اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی ہندوستان کی پی وی سندھو نے ٹوکیو اولمپکس میں اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے بیڈ منٹن مقابلوں کے گروپ جے کے اپنے پہلے میچ میں اسرائیل کی کسنیا پولیکار پووا کو اتوار کے روز مسلسل گیموں میں شکست دے دی۔
View more
Mon, 26 Jul 2021 00:20:22
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران مرکز کی مودی حکومت نے کہا ہے کہ کسان تحریک میں ہلاک ہونے والے کسانوں کے حوالہ سے اعدادوشمار اس کے پاس موجود نہیں ہیں۔
View more
Mon, 26 Jul 2021 00:17:48
دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ترمیمی رہنما ہدایات کے مطابق اتوار کے روز واضح کیا کہ پیر سے میٹرو کی تمام سیٹوں پر مسافر بیٹھ کر سفر کرسکیں گے، لیکن کوچ کے اندر کھڑے ہوکر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کورونا دور کے بعد مسافروں کو ایک سیٹ کو چھوڑ کر دوسری سیٹ پر بیٹھنے کی اجازت تھی۔
View more
Mon, 26 Jul 2021 00:14:45
تھانے ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ٹی ڈی آر ایف) نے مہاد کے گاؤں تلئے میں بڑے پیمانے پر لینڈ سلائڈ کے واقعہ کے بعد ایک وسیع امدادی اور تلاشی مہم کی کارروائی کے دوران مزید 8 لاشیں برآمد کی ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 52 ہوگئی۔ 22 جولائی کو شدید بارش کی وجہ سے گاؤں کے لوگوں کو لینڈ سلائیڈ کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے متعدد گاؤں والے اس کی زد میں آگئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy