Tue, 27 Jul 2021 12:01:42
پیگاسس جاسوسی معاملہ کے تعلق سے آئے دن نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔ دی وائر کی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے معاون بھی پیگاسس اسپائی ویئر کے نشانہ پر تھے۔ اتنا ہی نہیں، رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس کے علاوہ لیک ہونے والے ریکارڈ میں پی ایم او اور نیتی آیوگ کے کم از کم ایک ایک افسر بھی نگرانی کی فہرست میں ممکنہ ہدف کے طور پر شامل تھے۔ جبکہ ای ڈی کے ایک سی
View more
Tue, 27 Jul 2021 11:59:40
دہلی اور قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) میں منگل کی صبح موسلا دھار بارش سے لوگوں کو شدید گرمی سے سکون ملا، جب کہ صبح کے وقت دفتر جانے والوں کو مختلف مقامات پر پانی کے جمع ہونے سے ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑا۔
View more
Tue, 27 Jul 2021 11:56:39
ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم جیت کی راہ پر واپس لوٹ آئی ہے اور منگل کے روز پول - اے کے اپنے تیسرے میچ میں اس نے اسپین (ہسپانیہ) کو 3-0 سے شکست دی۔ ہندوستان کی جیت میں روپندر پال سنگھ نے اہم کردار ادا کیا، جنہوں نے سب سے زیادہ 2 گول داغے۔ روپندر نے 15 ویں اور 51 ویں منٹ میں گول کیا اور ان کے علاوہ سمرن جیت سنگھ نے 14 منٹ میں شاندار زمینی گول داغا۔ ہندوستان کا اگلا مقابلہ جمعرات کو ارجنٹائن سے ہوگا۔
View more
Tue, 27 Jul 2021 11:53:06
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے نیشنل جنرل سکریٹری ستیش چندر مشرا نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں برہمنوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 27 Jul 2021 11:48:51
چانک آسام اور میزورم کے بیچ سرحد کو لےک تنازعہ نے اس وقت خوفناک شکل اختیار کر لی جب پر شدد جھڑپوں میں چھہ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ان جھڑپوں میں پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیت 50 دیگر لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔ دونوں فریق نے ایک دوسرے کی پولیس کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ اس معاملہ میں دنوں نے مرکز سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے خبر یہ بھی ہے کہ سرحد کو لے کر دونوں صوبوں کے وزراعلی کے بیچ کہا سنی بھی ہوئی ہے۔
View more
Tue, 27 Jul 2021 11:43:57
سعودی عرب میں ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف سختی کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے جس کے مطابق مملکت میں مقیم جن غیر ملکیوں اور سعودی شہریوں نے اب تک ویکسین نہیں لگوائی ہے انہیں یکم اگست 2021 سے سرکاری جگہوں میں داخلے، تقریبات میں شرکت اور پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
View more
Tue, 27 Jul 2021 11:39:14
آسام اور میزورم میں سرحدی تنازعہ کے دوران 6 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر داخلہ امت شاہ پر زوردار حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ عوام کے دلوں میں نفرت اور عدم اعتماد کا جو بیج بو رہے ہیں ملک آج اسی کے بھیانک نتائج کا سامنا کر رہا ہے۔
View more
Tue, 27 Jul 2021 11:34:19
زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک کو 8مہینے مکمل ہونے کے موقع پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی احتجاج درج کراتے ہوئے ٹریکٹر چلا کر پارلیمنٹ پہنچے- راہل گاندھی کے ہمراہ ٹریکٹر پر رندیپ سرجے والا، بی وی سرینواس اور دپیندرہڈا سمیت کئی لیڈر نظر آئے-
View more
Tue, 27 Jul 2021 11:29:45
بی ایس یڈی یورپا کے نے کرناٹک کے وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد کانگریس نے پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کی اور الزام لگایا ہے کہ جبری ریٹائرمنٹ کلب میں شامل یدیورپا وزیر اعظم مودی کے نئے شکارہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy