Mon, 26 Jul 2021 12:23:37
بی جے پی حکومت عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں پوری طرح ناکام ہوچکی ہے،جس کے سبب وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کا معاملہ طول پکڑچکاہے۔یہ الزام اے آئی سی سی جنرل سکریٹری وریاستی کانگریس کے نگران کار رندیپ سنگھ سرجیوالانے لگایا۔
View more
Mon, 26 Jul 2021 12:17:53
پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس لگاتار ہنگامہ کی نذر ہو رہا ہے اور حزب اختلاف کے ارکان پیگاسس سمیت کئی مسائل پر بحث کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ دو دن کی چھٹی کے بعد پیر کے روز جیسے ہی پارلیمنٹ کی کارروائی کا آغاز ہوا تو حزب اختلاف کے ارکان پھر سے ہنگامہ کرنے لگے۔ ہنگامہ آرائی کے دوران راجیہ سبھا کی کارروائی کو دوپہر 12 بجے تک جبکہ لوک سبھا کی کارروائی کو دوپہر 2 بجے تک ملتوی کرنا پڑا۔
View more
Mon, 26 Jul 2021 12:12:40
بنگلورو کے شیواجی نگر میں بین الاقومی سطح کا انفراسٹرکچر فراہم کرنے کا منصوبہ بنا کر یہاں کے معروف تجارتی علاقہ کمرشیل اسٹریٹ کو ترقی دینے کے لئے گزشتہ چھ ماہ سے سمارٹ سٹی منصوبے کے تحت کا م جاری تھا۔
View more
Mon, 26 Jul 2021 12:05:41
کورونا وائرس کی دو خوفناک لہروں کے بعد اب ریاست میں تعلیمی سرگرمیوں کی معمول پر بحالی کے لئے پیر سے کالجوں کے کھل جانے سے راہ ہموار ہوتی نظر آ رہی ہے۔
View more
Mon, 26 Jul 2021 11:55:31
وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے اتوار کی صبح بیلگاوی ضلع کے سیلاب سے متاثر علاقوں کا دور ہ کیا اور یہاں کے متاثرین کو ہرممکن مدد کا یقین دلایا۔
View more
Mon, 26 Jul 2021 11:51:19
کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن اور آن لائن کلاسوں کے درمیان اسکول جانے والے بچوں کے اسمارٹ فونز اور انٹرنیٹ کے استعمال کولے کرایک سروے کیاگیاہے-
View more
Mon, 26 Jul 2021 11:48:06
اپوزیشن جماعتوں کیلئے سال2024کے انتخابات کافی اہم ہیں - اس کیلئے سیاسی جماعتیں ابھی سے تیاری میں مصروف ہیں، لیکن اپوزیشن جماعتوں کے سامنے سب سے بڑا سوال یہی ہے کہ سال 2024میں بی جے پی کو ہرانے کے مقصد سے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف اس کا چہرہ کون ہوگا؟
View more
Mon, 26 Jul 2021 11:42:21
سپریم کورٹ کے چار سابق ججوں نے بغاوت قانون اور غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے خاتمے کی وکالت کرتے ہوئے حکومت پر سخت تنقید کی- ہفتے کے روز چار سابق ججوں نے کہا کہ ان قوانین کا عام طور پر اختلاف رائے کو دبانے اور حکومت سے سوال اٹھانے والی آوازوں کیلئے غلط استعمال کرنے کیا جاتا ہے-
View more
Mon, 26 Jul 2021 11:37:16
کرناٹک کی بی جے پی حکومت میں قیادت کی تبدیلی پر سسپنس اب بھی برقرار ہے- وزیر اعلیٰ کے عہدہ سے بی ایس ایڈی یورپا کو بے دخل کرنے یا برقرار رکھنے کے بارے میں اب تک یہ کہا جا رہا تھا کہ 25 جولائی کو اعلیٰ کمان کی طرف سے ہدایت مل جائے گی -
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy