Tue, 27 Jul 2021 23:28:34
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست میں کورونا ویکسین کی فراہمی میں اضافے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ ریاست کا نام تبدیل کرنے کی تجویز پر جلد سے جلد کارروائی کی اپیل کی۔
View more
Tue, 27 Jul 2021 23:25:17
کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یڈی یورپا کے استعفیٰ سے غمزدہ ہوکر ان کے ایک حامی نے خود کشی کرلی ہے، جس پر وزیراعلی نے نوجوانوں کو اس طرح کے قدم نہ اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ خودکشی کرنے والے کی شناخت روی (35) کے طور پر ہوئی ہے اور وہ چامراج نگر ضلع کے بومل پور گاؤں کا رہنے والا تھا۔
View more
Tue, 27 Jul 2021 23:22:16
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کشمیر کو ملک کے لئے امید کی ایک کرن قرار دیتے ہوئے یہاں کی نئی نسل کو اپنی عظیم وراثت سے سبق حاصل کرنے کی تاکید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے ثقافتی و روحانی اثرات پورے ملک پر مرتسم ہوئے ہیں۔
View more
Tue, 27 Jul 2021 23:19:57
کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کے مسئلے، جاسوسی اور دیگر مسائل کو حل کرنے کے لئے تیار نہیں ہے اور وہ کسی بھی مسئلے کو جمہوری طریقے سے حل نہیں کرنا چاہتی ہے۔
View more
Tue, 27 Jul 2021 23:15:15
حزب اختلاف کی جماعتوں کے اراکین نے جاسوسی اسکینڈل، کسانوں کے احتجاج اور قیمتوں میں اضافے پر منگل کو ایوان بالا۔ راجیہ سبھا میں ہنگامہ کیا، جس کے نتیجے میں وقفہ صفر اور وقفہ سوالات نہیں ہوسکے اور ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔
View more
Tue, 27 Jul 2021 23:10:33
راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت ریاست میں مانسون کے دوران اب تک اوسط سے کم بارش کی صورت میں زراعت اور پینے کے پانی کے انتظام کے لئے پوری طرح الرٹ ہے۔
View more
Tue, 27 Jul 2021 23:06:05
آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی کے دو روزہ راجستھان دورہ کا آج دوسرا اور آخری دن تھا۔ دورے کے پہلے دن کی طرح دوسرے دن بھی عمران پرتاپ گڑھی کا متعدد مقامات پر پارٹی کارکنان اور لیڈران کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا اور انہوں نے کئی کئی تقاریب سے خطاب کیا۔
View more
Tue, 27 Jul 2021 23:03:47
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممبران پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات میں سب کی شرکت کو یقینی بنائیں اور ملک میں بہترین نمونہ قائم کریں۔ اگلے 25 برسوں میں ملک میں مختلف شعبوں میں سب سے بہترین ماڈل قائم کرنے کے لئے عوام کی رائے جانیں۔
View more
Tue, 27 Jul 2021 22:57:13
پیگاسس معاملہ پر حزب اختلاف اور حکومت کے درمیان جمود کی صورت حال برقرار ہے۔ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس لگاتار ہنگامہ کی نذر ہو رہا ہے اور ابھی تک دونوں ایوانوں میں کوئی خاص کام نہیں ہوسکا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy