Sun, 01 Aug 2021 10:51:29
امریکی صدر جو بائیڈن نے ہند نژاد امریکی شہری راشد حسین کو بین الاقوامی مذہبی آزادی امور کیلئے امریکی سفیر مقرر کیا ہے۔ راشد حسین اس اہم عہدہ پر فائز ہونے والے پہلے مسلم ہیں۔
View more
Sun, 01 Aug 2021 10:48:02
کرناٹک میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں اچھال کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے اشارہ دیا ہے کہ کیسوں میں اضافہ کا رجحان اگر برقرار رہا تو ریاست میں سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔
View more
Sun, 01 Aug 2021 00:45:50
اتر پردیش ثانوی تعلیمی بورڈ (یو پی ایم ایس پی) نے ہفتہ کے روز 10ویں اور 12ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ اس سال 10ویں کلاس کے 99.55 فیصد اور 12ویں کلاس کے 97.88 فیصد طلبا کامیاب قرار دئے گئے۔ طلبا اپنا ریزلٹ upresults.nic.in اور upmsp.edu.in پر جا کر حاصل کر سکتے ہیں۔
View more
Sun, 01 Aug 2021 00:42:43
وزیر اعظم نریندر مودی کے بھائی نے اپنے مطالبات کے لئے احتجاج کر رہے کاروباریوں کے حق میں آواز بلند کی ہے۔ پرہلاد مودی نے کہا کہ جب تک مطالبات قبول نہیں کئے جاتے، کاروباریوں کو جی ایس ٹی (گُڈس اینڈ سروسز ٹیکس) ادا کرنا بند کر دینا چاہیئے۔
View more
Sun, 01 Aug 2021 00:38:45
سینئر کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے تمام سیاسی جماعتوں بشمول کانگریس کو جموں و کشمیر میں اسمبلی نشستوں کی حد بندی کے بعد انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تیار رہنے کو کہا ہے۔
View more
Sun, 01 Aug 2021 00:33:10
کرناٹک اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اورسابق وزیراعلی سدارمیا نے سوال کیا ہے کہ جب سینئر بی جے پی لیڈر بی ایس یڈی یورپا مرکز سے گرانٹ نہیں لاسکے، تو کیا جنتادل سے بی جے پی میں گئے وزیراعلیٰ باسوراج بومئی کے لئے ایسا کرپانا ممکن ہے؟
View more
Sun, 01 Aug 2021 00:29:25
مرکزی حکومت کی جانب سے حال ہی میں میڈیکل کالج میں یو جی اور پی جی کی پڑھائی میں او بی سی اور معاشی طور پر کمزور اعلیٰ ذاتوں کو ریزرویشن دینے کے فیصلے کے بعد سیاسی سرگرمی بڑھ گئی ہے۔
View more
Sun, 01 Aug 2021 00:25:04
سات مہینے سے جاری کسانوں کے مظاہرہ کی وجہ سے اڈانی گروپ نے پنجاب کے کیلارایپور میں واقع اپنے آئی سی ڈی کا آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گروپ نے اس سلسلہ میں کل پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں اپنا حلف نامہ داخل کیا اور کہاکہ ان سات مہینوں میں ریاستی حکومت کی طرف سے اسے کوئی بھی سیکورٹی اور سہولت دستیاب نہیں کرائی گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy