Sun, 01 Aug 2021 12:52:41
کرونا وباء میں لاک ڈاؤن کے سبب سارے مدارس بند تھے جس کے باعث ہونہار نسل کا کافی تعلیمی خسارہ ہوا۔۔ بہت سارے بچوں نے اس دوران ٹی وی، موبائیل اور دیگر مشغولیات میں اپنا قیمتی وقت ضائع کیا۔
View more
Sun, 01 Aug 2021 12:43:39
میگھالیہ کی بی جے پی حکومت میں وزیر سنبور شولئی نے ریاست کے لوگوں زیادہ سے زیادہ مقدار میں بیف (گائے اور بھینس کا گوشت) کھانے کی صلاح دی ہے۔ مویشی پروری اور ویٹرنری کے وزیر سنوبر شولئی نے اپنے بیان میں کہا کہ چکن، مٹن اور مچھلی کے بجائے بیف کھائیں تاکہ اقلیتی طبقہ سے وابستہ لوگوں کی یہ غلط فہمی دور ہو جائے کہ بی جے پی گائے کو ذبح کرنے پر پابندی عائد کرے گی۔
View more
Sun, 01 Aug 2021 12:36:28
مہاراشٹر میں زیکا وائرس کے انفیکشن کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔ ضلع پونے کے پورندر علاقے کی ایک 50 سالہ خاتون زیکا وائرس سے متاثر پائی گئی ہے۔ خاتون کا چکن گونیا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔
View more
Sun, 01 Aug 2021 12:33:51
ملک میں لگاتار دوسرے دن کورونا وائرس کووڈ 19کے نئے کیسز کے مقابلہ میں اس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد کم رہی جس کے سبب ایکٹیو کیسز میں اضافہ درج کیا گیا ۔ دریں اثنا ہفتے کے روز ملک میں 60 لاکھ 15 ہزار 842 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی جس سے اب تک ملک میں 46 کروڑ 75 لاکھ 34 ہزار 311 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔
View more
Sun, 01 Aug 2021 11:26:25
پیگاسس جاسوسی معاملہ میں کئی نئے اور بڑے خلاصہ سامنےآ رہے ہیں۔ اے بی پی پر شائع خبر کے کے مطابق جن لوگوں کے فون کی جاسوسی کی جا رہی تھی اور اس جاسوسی میں جو معلومات حاصل کی جا رہی تھی وہ معلومات صرف گراہک تک موجود نہیں ہے بلکہ پیگاسس کے سرور میں بھی جاتی ہے یعنی جن ممالک کو یہ بیچا گیا ان کے راز بھی اس کمپنی کے سرور میں موجود ہوں گے۔
View more
Sun, 01 Aug 2021 11:23:22
اترپردیش کے ضلع بلیا میں ایک دلت لڑکی کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اپنی پسند کے مسلم لڑکے سے شادی کرنے کے لئے عدالت جا رہی تھی۔ راستے میں کرنی سینا کے کچھ کارکنوں کے ذریعہ دلت لڑکی کو ہراساں کیا گیا جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو میں لڑکی واضح لفظوں میں اپنی مرضی سے شادی کی بات کہتی نظر آرہی ہے، پھر بھی کرنی سینا سے تعلق رکھنے والے شرپسند عناصر اس پر مسلم لڑکے سے
View more
Sun, 01 Aug 2021 11:19:17
بہار کی مونگیر لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ جنتا دل (یونائٹیڈ) کے نئے قومی صدر منتخب ہوئے ہیں۔
View more
Sun, 01 Aug 2021 11:11:44
ملک میں کورونا کی دوسری لہر کی تباہ کاریاں ابھی ختم بھی نہیں ہوئی ہیں کہ تیسری لہر خطرہ منڈلانے لگا ہے، یہی وجہ ہے کہ حکومت متحرک ہو گئی ہے اور ضروری اقدام اٹھا رہی ہے۔ اسی ضمن میں مرکزی حکومت نے ریاستی حکومتوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن اضلاع میں کورونا وائرس کے انفیکشن کا پازیٹیوٹی ریٹ (کورونا مثبت پائے جانے کی شرح) 10 فیصد سے زیادہ ہے، ان اضلاع میں سخت پابندیاں عائد کی جائیں۔
View more
Sun, 01 Aug 2021 11:08:05
دو شمال مشرقی ریاستوں (آسام اور میزورم) کے درمیان جاری سرحدی تنازعہ کے درمیان میزورم پولیس نے آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا سرما کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy